ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 861 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 861

انڈیکس تشخیص امراض (REPERTORY) 862 چلے جانے سے ہیضہ سے بچاؤ ہو سکتا ہے۔کیمفر (Camphor) کو ہیضہ کی علامتیں ظاہر ہوتے ہی چھوٹی طاقتوں میں دیا جائے تو ہیضہ ابتدائی حالت میں ہی ختم ہو جاتا ہے۔ہیضہ شروع ہو چکا ہو تو خصوصاً کم ہیضہ جس میں بغیر زیادہ درد کے دست آئیں اور یکدم توانائی ختم ہو کر سارا جسم ٹھنڈا ہو جائے کیمفر سے بہتر کوئی دوا نہیں۔اس کی علامتوں میں اسہال کی نسبت متلی اور قے کا رجحان پایا جاتا ہے۔کیو پرم (Cuprum) بھی ہیضہ کی اہم دواؤں میں سے ہے۔اگر ہیضہ کی حالت میں معدہ اور ہاتھ پاؤں میں شیخ نمایاں ہو اور ہاتھ پاؤں کا تشنج انگلیوں سے شروع ہو کر اوپر کی طرف حرکت کرے تو ایسے ہیضہ کے علاج میں کیو پرم بہترین ثابت ہوگی۔لیکن جس ہیضہ کی کیو پرم دوا ہواس میں عموماً اسہال تھوڑی مقدار میں اور سخت مروڑ کے ساتھ بار بار آتے ہیں۔اگر کھلے دست ہوں اور پنڈلیوں میں بل پڑ رہے ہوں تو ایسے ہیضہ میں دور بیٹرم البم (Veratrum Album) تیر بہدف ثابت ہوتی ہے۔Aethosa آرسینک البم Aresenicum Album ایتھوزا کار بود یج Carbo Veg سیکیل کار پوڈو فاسکم Podophylum و بائی پیٹ درد :۔Scale Cor جس کے ساتھ متلی اور قے کرنے کا رجحان ہو قطع نظر اس کے کہ وہ ہیضہ ہے یا کوئی اور مرض، اس میں حسب ذیل نسخہ 30 طاقت میں ملا کر استعمال کیا جائے۔کروٹن (Croton)، اپی کاک (Ipecac)، کار بود بیج (Carbo Veg) اور پیٹیشیا (Baptisia)۔۔متلی اور قے کو ٹھنڈا پانی پینے سے آرام آئے تو یہ علامت کیو پرم کی نشاندہی کرتی ہے۔کیو پرم کا ایک اثر کن پیروں پر بھی پڑتا ہے۔اسی طرح اگر ٹائیفائیڈ کسی ایک عضو پر فالج بن کر گرے تو اس میں بھی کیو پرم مفید بتایا جاتا ہے۔