ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 50 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 50

اليومينا 50 جلد فائدہ کی امید نہ رکھیں کیونکہ یہ بہت آہستہ اثر کرنے والی دوا ہے۔جوز ہر آہستہ آہستہ جسم پر اثر دکھاتا ہے وہ جب دوا بنتا ہے تو وہ دوا بھی آہستہ آہستہ اثر دکھاتی ہے۔بعض اوقات اس کا اثر سالوں پر محیط ہوتا ہے۔اس لئے اگر مستقل اور دائمی علاج کے لئے الیو مینا کو استعمال کریں تو اونچی طاقت میں لمبے وقفوں کے بعد دیں مثلاً ایک مہینے کے بعد ایک ہزار طاقت میں یا دس ہزار کی طاقت میں۔اگر 200 کی طاقت میں استعمال کریں تو ہر دس دن کے بعد ایک خوراک دیں۔اگر اس دوا نے کام کیا تو مہینوں یا سالوں مسلسل استعمال کرنے سے پورا اثر ظاہر ہوگا۔آغاز میں تو بہتری کے کوئی آثار ظاہر نہیں ہوتے لیکن پھر وہ ریشے جو بے جان ہو چکے ہیں ان میں رفتہ رفتہ جان پڑنے لگتی ہے اور کچھ عرصہ استعمال کے بعد کچھ نہ کچھ بہتری کی طرف مائل تبدیلیاں دکھائی دینے لگتی ہیں۔اس لئے الیو مینا ایسے مریض کو دینی چاہئے جو جلد باز نہ ہو اور یہ جان لے کہ بیماری گہری اور لمبی ہے اور دوا کے مسلسل ایک دو سال استعمال سے بالآخر بیماری کا رخ پلٹے گا اور زندگی کے کچھ اور دن اچھے گزر جائیں گے۔الیو مینا کی ایک علامت یہ ہے کہ اس کی خارش میں جلد پر کوئی ابھار نہیں بنتے۔بالکل صاف شفاف جلد پر پہلے خارش ہوتی ہے۔پھر خارش سے جلد میں سوزش پیدا ہو جائے تو سختی سے کھجلی کرنے سے دانے یا آبلے بن جاتے ہیں۔بعض اوقات چھیلنے سے خون بھی رسنے لگتا ہے۔متاثرہ حصہ بالکل ماؤف ہو جاتا ہے اور انفیکشن کی وجہ سے کئی اور پیچیدگیاں پیدا ہوتی ہیں۔خارش کی عام دواؤں میں عموماً جلد پر ابھار پہلے پیدا ہوتے ہیں اور خارش بعد میں شروع ہوتی ہے۔الیو مینا اس کے برعکس ہے۔الیو مینا میں آنکھوں کے چھپر (Lids) سوجنے کی علامت بھی نمایاں ہے۔پپوٹے موٹے اور بوجھل ہو جاتے ہیں، پلکیں جھڑ جاتی ہیں، بینائی دھندلا جاتی ہے، صبح کے وقت اٹھنے پر روشنی سے زود حسی ہوتی ہے اور آنکھوں کے چھپر چپکے ہوئے ہوتے ہیں، سب اشیاء زرد دکھائی دیتی ہیں۔الیو مینا میں معدہ جواب دے جاتا ہے، بھوک بالکل ختم ہو جاتی ہے، گوشت سے