ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 47
اليومن 47 ہو۔الیومن کے مزاج میں یہ بات داخل ہے کہ اس کے مریض کا گلا بعض دفعہ مستقل طور پر بیٹھ جاتا ہے۔یہ ایک ایسی دوا ہے جو بہت گہرا اور لمبا اثر کرنے والی بھی ہے اور عارضی بیماریوں میں بھی شفا دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔الیومن انتڑیوں کی بیماریوں میں بھی بہت کارآمد ہے۔شدید قبض اور ضدی جریان خون کے لئے مفید ہے۔بوڑھے لوگوں کی سانس کی تکلیفوں میں بھی بہت کارآمد ہے۔اگر سانس کی نالیوں میں سختی اور کھچاؤ کا احساس ہو، غذا نگلنے میں خصوصاً مائع نگلنے میں وقت پیش آئے اور زبان کے غدود سخت ہو جائیں تو یہ دوا بہت مفید ثابت ہے۔الیومن میں شدید سردرد کی علامت بھی ملتی ہے جس کے ساتھ سر پر بوجھ کا احساس ہوتا ہے۔دبانے سے آرام آتا ہے۔تمام عضلات میں کمزوری پائی جاتی ہے۔تکلیفوں میں سردی سے اضافہ ہو جاتا ہے سوائے سر درد کے جسے ٹھنڈک پہنچانے سے آرام ملتا ہے۔دافع اثر دوائیں: کیمومیلا نکس وامیکا۔سلفر۔اپی کاک طاقت 30 سے 200 تک