ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 45 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 45

اليومن 45 13 الیومن ( پھٹکری) ALUMEN (Common Potash Alum) الیومن پھٹکری کو کہتے ہیں جو کسی بھی زخم سے جریان خون کو فوری روکنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے یہ کولائیڈل (Colloidal) کی صورت میں معلق ذرات پر اثر اندازی کے لحاظ سے بہت شہرت رکھتی ہے۔اگر کسی محلول یا گیس میں چھوٹے چھوٹے ذرات معلق ہو جائیں تو ایسے ذرات کو کولائیڈل (Colloidal) کہا جاتا ہے۔پھٹکری ہوا یا کسی گیس میں موجود کو لائیڈل ذرات پر اثر انداز نہیں ہوتی لیکن ہر محلول کے کولائیڈل ذرات کو اکٹھا کر کے چھوٹی چھوٹی پھٹکیوں کی صورت میں منجمد کر دیتی ہے۔بالکل ایسا ہی اثر متعد دسانپوں کے زہر کا خون پر پڑتا ہے۔عموماً خون سے بننے والی ایسی پھٹکیاں دل کے حملوں کا محرک ہو جاتی ہیں۔پھٹکری کو اگر براہ راست انسانی خون میں داخل کیا جائے تو خون کے سرخ اور سفید ذرات کو تو پھٹکیوں کی صورت میں منجمد کر دیتی ہے مگر الیکٹرولائٹ کا وہ مرکب جس میں بارہ نمک خاص توازن سے گھلے ہوئے ہوتے ہیں ان پر کوئی اثر نہیں کرتی۔پھٹکری کو ایسے مٹی ملے پانی کو صاف کرنے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے جس میں مٹی کے ذرات کو لائیڈل شکل میں معلق ہوں۔سندھ کے ان علاقوں میں جہاں زیر زمین پانی سخت کھاری ہے پینے کے لئے نہر کا پانی ہی استعمال ہوتا ہے۔اس میں معلق مٹی اور ریت کے ذرات کو پھٹکیاں بنا کر نیچے بٹھا کر پانی کو نتھارنے کے لئے بکثرت پھٹکری استعمال ہوتی ہے۔چونکہ پھٹکری کا کچھ نہ کچھ حصہ نھرے ہوئے پانی میں باقی رہ جاتا ہے اس لئے ایسے علاقوں میں پھٹکری کے زہر سے پیدا ہونے والی بیماریوں کا زیادہ پایا جانا تعجب انگیز نہیں۔پھٹکری کے