ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 759
سليشيا 759 نزلاتی حملے ہوں یعنی بار بار پیشاب آئے ، مختلف مادے پیشاب کے ذریعے خارج ہوں اور برتن کی تہ میں بیٹھ جائیں تو سلیشیا دینے سے فائدہ ہوگا۔گردہ میں بننے والے کنکر خصوصاً آگزیلیٹس (Oxalates) جو کسی اور دوا سے ٹھیک نہیں ہوتے بسا اوقات کچھ عرصہ سلیشیا 6x کھلانے سے چھوٹے چھوٹے ریت کے ذرے بن کر نکل جاتے ہیں۔ایسی پتھریاں ایکسرے میں بھی نظر نہیں آتیں اس لئے صرف گردے کی درد کے شدید دورے ان کی نشاندہی کرتے ہیں۔پتھر یلے علاقوں میں جہاں پتھروں کے سنگریزے خوراک میں شامل ہوتے ہوں وہاں اس قسم کی آگزیلیٹس کی پتھریاں بکثرت ملتی ہیں۔افغان مہاجرین کے کیمپوں میں آگزیلیٹس کی پتھریوں کے مریضوں پر میرے ہومیو پیتھک کے شاگرد ڈاکٹروں نے وسیع پیمانے پر اسے کامیابی سے استعمال کیا ہے۔بعض عورتوں کے رحم میں پانی کے تھیلے سے بن جاتے ہیں جو رستے رہتے ہیں یا پھٹ جاتے ہیں اور ان سے لیس دار مواد بہنے لگتا ہے۔یہ کافی تکلیف دہ اور بے چین کرنے والی بیماری ہے۔بیضہ الرحم میں سوزش کے نتیجہ میں پیپ بھی بنتی ہے۔رحم میں چھوٹی چھوٹی گلٹیاں بن جاتی ہیں۔ان سب تکلیفوں کے ازالہ کے لئے اگر سلیشیا مزاجی دوا ہو تو بہت مؤثر ثابت ہوتی ہے۔پاؤں میں گئے پڑ جانا، اندر کی طرف اگنے والے ناخن (In Growing Toe Nail) کی وجہ سے سوزش اور درد، رگڑ لگنے سے تکلیف بڑھ جائے، تنگ جوتا پہننے سے گٹے پڑ جائیں تو حسب علامات سلیشیا یا سلفر مفید ثابت ہوسکتی ہیں مگر بعض ہو میو پیتھس نے دعوی کیا ہے کہ انگوٹھے کے ناخنوں کی یہ بیماری سب سے زیادہ آسٹریلین نارتھ پول کے میگنٹ سے تیار کی ہوئی ہو میو پیتھک دوا کے دائرہ کار میں آتی ہے۔مددگار دوائیں تھو جا۔پلسٹیلا۔فلورک ایسڈ طاقت 30 اور حسب ضرورت مگر بہت احتیاط کے ساتھ اونچی پوٹینسیاں