ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 758 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 758

سليشيا 758 ہیں۔جنسی امراض میں بھی سلیشیا کی کالی کا رب سے بہت گہری مشابہت ہے۔اگر سردی کی وجہ سے رات کو بستر میں پیشاب نکل جائے تو بھی سلیشیا مفید ہے۔بعض عورتوں خصوصاً بچیوں کے حیض اچانک رک جائیں تو سلیشیا بشرطیکہ دیگر علامتیں موجود ہوں بہت مؤثر ثابت ہو گی حتی کہ اس کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی مرگی کا بھی مؤثر علاج ہے۔دمہ کے لئے بھی سلیشیا بہت مفید ہے۔دمہ کے دوران بخار ہو جائے تو سلیشیا سے بہتر کوئی دوا نہیں۔دمہ کے ایک حملہ کے بعد سلیشیا دیں تو یہ زیادہ گہرا اور لمبا اثر دکھاتی ہے اور دمہ کے مستقل حملہ کے رجحان کو ختم کر دیتی ہے۔مرگی میں اگر سلیشیا دوا ہو تو مریض کے ٹھنڈے ہونے کے علاوہ اس کا اورا (Aura) بھی اس کی نشاندہی کرتا ہے جو پیٹ کے اندر درمیان سے شروع ہوتا ہے اور اس کا غبار دماغ کی طرف اٹھتا ہے۔شروع چاند میں ہونے والے مرگی کے دورہ میں بھی سلیشیا کو نظر انداز نہ کریں۔سلیشیا میں زبان پر گنٹھیا کی قسم کا درد اور سوجن ہوتی ہے یعنی زبان کا کوئی نہ کوئی حصہ دکھنے لگتا ہے۔مسوڑھوں پر چھالے بن جاتے ہیں۔معدہ میں خرابی کی وجہ سے بیچکی شروع ہو جائے تو سلیشیا سے آرام آتا ہے۔نکس وامیکا اور اگنیشیا بھی بچی کے لئے بہت مفید دوائیں ہیں۔سلیشیا میں متلی اور قے کا رجحان بھی ملتا ہے۔اگر سلیشیا کی دیگر علامتیں پائی جائیں تو اس سے جگر کی خرابی کا بھی علاج ممکن ہے۔ایسے مریض کو گرم کھانا پسند نہیں ہوتا بلکہ ٹھنڈا کھانا مرغوب ہوتا ہے۔بعض دفعہ بچوں کو شدید قبض ہو جاتی ہے اور اجابت کے وقت بچہ بہت زور لگاتا ہے۔ایسے بچوں کے لئے سلیشیا اور ور میرم البم بہت مفید دوائیں ہیں۔(تفصیل کے لئے دیکھئے ور بیٹرم البم۔) پیشاب کی بہت سی تکلیفوں میں بھی سلی یا مفید ہے۔اگر پیپ اور خون آنے لگے،