ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 749
سليشيا 749 173 سليشيا SILICEA (Silica - Pure Flint) سلیشیا یا سلیکا (Silica) زمین کی سطح پر پایا جانے والا ایک ایسا عنصر ہے جو ریت اور ا کئی قسم کے پتھروں میں پایا جاتا ہے اور تمام روئے زمین پر پھیلا پڑا ہے۔اس عصر نے زندگی کے آغاز ہی میں عام مٹی کے ساتھ مل کر زندگی کی تعمیر میں حصہ لیا۔اسی لئے یہ تمام زندہ اقسام کے خلیوں کی عنصری ترکیب میں داخل ہے۔بعض مشہور ہومیو پیتھک اطباء کے تجربات سے سلیشیا کی بہت سی خصوصیات معلوم ہوئی ہیں۔ہو میو پیتھی کے سوا اسے بطور دوا کسی اور طریقہ علاج میں استعمال نہیں کیا گیا۔ایک طویل عرصہ کی محنت اور ہومیو پیتھک پروونگ (Proving) کے بعد اس کی علامات منظر عام پر آئی ہیں۔سلیشیا ان دواؤں میں سے ہے جس کی پروونگ بہت آہستہ ہوتی ہے۔یہ گہرے اثرات کی حامل ہے اور ایسی اندرونی تبدیلیاں پیدا کرتی ہے جو آہستہ آہستہ وقوع پذیر ہوتی ہیں۔سلیشیا کی پر وونگ سے اس بات کا علم ہوا کہ یہ بہت گہرا اور لمبا اثر کرنے والی دوا ہے۔جسم کے اندر کوئی بھی بیرونی مادہ داخل ہو جائے تو سلیشیا اسے برداشت نہیں کر سکتی اور اسے فوراً باہر نکال پھینکنے کے لئے جسم کو رد عمل دکھانے پر تیار کرتی ہے۔اگر بیرونی مادہ بے جان ہو تو اس کے اردگرد پیپ بنا کر اسے باہر کی طرف دھکیلتی ہے۔یہ پیپ موبل آئل کی طرح اس بیرونی چیز کے گرد لپٹ کر اس کی حرکت کو آسان کرتی ہے اور اس کو نکالنے کا جو رستہ بناتی ہے اس سے گوشت پوست اور جھلیوں وغیرہ کو زخمی نہیں ہونے دیتی۔اگر بیرونی مادہ جراثیم یا وائرس یا پیٹ کے کیڑے وغیرہ ہوں تو ان کے خلاف ہر مناسب رد عمل کے لئے جسم کو مستعد کرتی ہے اور یہ دفاعی کارروائی تمام اینٹی بائیوٹک