ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 717
ریومکس کرسپس 717 ریوکس میں گلے میں کوئی گولہ سا پھنسا ہونے کا احساس ہوتا ہے جو نگلنے سے یا کھنکارنے سے کم نہیں ہوتا۔ریو کس میں وجع المفاصل کی علامت بھی پائی جاتی ہے۔اس کی امتیازی علامت یہ ہے کہ جوڑوں کی تکلیف سردی سے بڑھ جاتی ہے۔ہر قسم کی سردی جوڑوں پر اثر انداز ہوتی ہے۔یہ کلکیر یا فاس کی بھی خاص علامت ہے۔ریومکس کی تکلیفیں حرکت سے بڑھ جاتی ہیں۔یہ علامت برائیونیا سے ملتی ہے لیکن برائیو نیا میں مریض سرد ہوا سے ایسا زود حس نہیں ہوتا جیسا ر یو کس سے ہوتا ہے۔طاقت : 30