ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 665
فائٹولا کا 665 سخت گلٹیاں بن جاتی ہیں۔فائٹولا کا کی مریضہ کا دودھ کھٹا، زہر یلا اور پھٹا ہوا ہوتا ہے۔اسے دودھ پلاتے ہوئے سخت تکلیف ہوتی ہے اور در دسارے جسم میں پھیلتا ہے۔( کو نیم کا تفصیلی ذکر کو نیم کے باب میں دیکھیں۔جن عورتوں میں دودھ کی کمی ہو یا دودھ بالکل ختم ہو جائے ان کے لئے بھی فائٹولا کا مفید ہے۔حیض سے پہلے اور حیض کے دوران سینہ میں سوزش اور اکڑاؤ ہوتا ہے۔سردی لگنے سے سینہ میں درد ہوتا ہے۔ایسی عورتوں کا نزلہ سینہ کے غدودوں پر گرتا ہے اور وہاں تختی پیدا ہو کر سخت تکلیف ہوتی ہے۔دودھ مکڑی کے جالے کی طرح دھاگے دار ہوتا ہے۔اگر بچے کو دودھ پلاتے ہوئے ماں کو سج ہو جائے اور درد جسم کے تمام اعضاء میں پھیل جائے تو فائٹولا کا ہی دوا ہے۔حیض جلد جلد ہو اور خون زیادہ آئے تو یہ بھی فائٹولا کا کی علامت ہے۔عموماً ایسی عورتوں کے دائیں طرف بیضہ دانی میں درد ہوتا ہے۔فائٹولا کا کے مریض کے معدہ میں چوٹ لگنے کا سا احساس ہوتا ہے۔لیس دار رطوبت کی قے ہوتی ہے۔متلی کے ساتھ در داور معدہ میں گرمی اور خونی بواسیر میں بھی یہ مفید ہے۔فائٹولا کا بچوں کے دانت نکالنے کے زمانے کی تکلیفوں میں بڑی کارآمد ہے۔دانت بہت زور سے بھینچے جاتے ہیں۔زبان پر دانتوں کے نشان پڑ جاتے ہیں۔فائٹولا کا کی تکلیفیں مرطوب اور سرد موسم میں، رات کے وقت اور حرکت کرنے سے بڑھ جاتی ہیں۔خشک اور گرم موسم میں نیز آرام کرنے سے ان میں کمی ہو جاتی ہے۔فائٹولا کا کی ایک قسم جو موٹاپے کے علاج میں بہت شہرت رکھتی ہے وہ فائٹولا کا بیری (Phytolacca berry) ہے۔میں نے کئی مریضوں کو یہ استعمال کروائی ہے اور اس کے اچھے نتائج ظاہر ہوئے ہیں۔اگر چہ یہ فیوکس (Fucus) کی طرح دل کے لئے زیادہ خطر ناک تو نہیں ہے لیکن بعض مریض جن کے دل کمزور ہوں اس دوا کے اثر سے دل کی کمزوری محسوس کرتے ہیں، ان کو فوری طور پر یہ بند کر وا دینی چاہئے۔نیز جن مریضوں کا وزن کم کرنا مقصود ہوا نہیں دستور کے طور پر کریٹیکس مدر ٹیچر Crataegus) ) ضرور ساتھ استعمال کرانی چاہئے جو دل کو طاقت دیتی ہے۔فیوکس موٹاپے کے خلاف