ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 657
فاسفورس 657 فاسفورس Fatty Degeneration یعنی جگر اور دوسری جگہوں پر چربی کے جالے بن جانے کا عمدہ علاج ہے۔گردوں اور جگر کا جواب دے جانا اور دل پر چربی کا انجماد فاسفورس کی خاص علامتیں ہیں۔شراب نوشی کے بداثرات کو بھی دور کرتا ہے۔فاسفورس اعصابی لحاظ سے بہت حساس دوا ہے۔جگر کیمیاوی مادے یعنی کیمیکلز بنانے کی دنیا کی سب سے چھوٹی مگر سب سے زیادہ کیمیکلز بنانے والی خاموش فیکٹری ہے۔پانچ ہزار کیمیکلز میں سے بہت سی تو جگر براہ راست بناتا ہے اور کچھ دوسرے غدودوں کو پیغام رساں خلیوں کی معرفت کیمیاوی احکامات جاری کر کے بنواتا ہے۔کولیسٹرول (Cholesterol) بھی جگر ہی میں بنتا ہے۔جگر عام چربی کو کولیسٹرول میں تبدیل کر دیتا ہے۔جن لوگوں میں یہ خاندانی بیماری ہو کہ ان کا جگر کولیسٹرول کی ایک قسم LDL یعنی Low Density Lipped زیادہ بنائے ان کے خوراک پر کنٹرول کرنے کے باوجود جسم میں اس کو لیسٹرول کی زیادتی جاری رہے گی۔یادرکھنا چاہئے کہ کولیسٹرول کی یہ قسم یعنی LDL ہی خون کی نالیاں تنگ کر کے دل میں خون کی فراہمی میں مخل ہو جاتی ہے اور دل کا دورہ پڑنے کی وجہ بنتی ہے۔فاسفورس جگر کے اس حصہ پر براہ راست اثر انداز ہوتا ہے جہاں یہ نقص واقع ہو۔جگر کے فعل کو درست کرتا ہے اور وہ کولیسٹرول کم بنانے لگتا ہے۔ناک کے اندر جو پانی کی تھیلیاں بن کر سانس میں رکاوٹ پیدا کرتی ہیں ان کو گھلانے میں فاسفورس اچھا کردار ادا کرتا ہے۔ان تھیلیوں کی وجہ سے سونے میں بہت تکلیف ہوتی ہے۔بچے منہ کھول کر سانس لیتے ہیں۔قوت شامہ متاثر ہوتی ہے۔جریان خون بھی ہونے لگتا ہے۔یہ رجحانات ہوں تو عورتوں کے رحم کی پھولی ہوئی غدودوں کو درست کرنے میں بھی فاسفورس اچھی دوا ہے۔فاسفورس میں معدے اور سر کی تکلیفوں میں سردی سے افاقہ محسوس ہوتا ہے۔شریانوں میں خون کا دباؤ زیادہ ہونے کی وجہ سے خون بہنا شروع ہو جائے تو فاسفورس خون کے بہاؤ کو روکنے میں ممد ثابت ہوتی ہے۔ایک دفعہ ایک دوست کی نکسیر