ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 617
نیٹرم میور 617 146 نیٹرم میوریٹیکم NATRUM MURIATICUM (Sodium Chloride) ہومیو پیتھک ادویہ میں نیٹرم میور ایک وسیع الاثر دوا ہے حالانکہ یہ روز مرہ عام کھانے والے نمک کی ہو میو پوٹینسی ہے۔سوڈیم کلورائیڈ انسانی جسم میں وافر مقدار میں موجود رہتا ہے اور زندگی کے نظام کو فعال اور متوازن بنانے کے لئے اہم کردار ادا کرتا ہے۔اس کی کمی سے کئی قسم کی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔یہ عجیب بات ہے کہ ہمارے منہ میں ہر وقت کئی قسم کے نمکیات موجودرہتے ہیں جن میں سوڈیم کلورائیڈ غالباً سب سے زیادہ ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود اس کی ہومیو پوٹینسی کی انتہائی خفیف مقدار بھی منہ میں ڈالی جائے تو فوری رد عمل ہوتا ہے اور منہ میں موجود نمک اس رد عمل کی راہ میں حائل نہیں ہوتا۔جو بیماریاں زیادہ نمک کھانے سے پیدا ہوتی ہیں ان میں سے ایک خون کے دباؤ کا زیادہ ہونا بھی ہے اس لئے عموماً یہ کہا جاتا ہے کہ بلڈ پریشر اور دل کی بیماریوں سے بچنے کے لئے زیادہ نمک کا استعمال نہیں کرنا چاہئے۔انگلستان اور امریکہ میں دل کے ماہرین نے جونئی تحقیق کی ہے اور اس کی رو سے یہ تاثر درست نہیں کہ نمک کم کھانے والوں کو بلڈ پر یشر نہیں ہوتا اور زیادہ کھانے والوں کو ضرور بلڈ پریشر ہوتا ہے۔خون کا دباؤ ایک الگ بیماری ہے جس کے موجبات الگ ہیں۔البتہ اگر کسی کو خون کا دباؤ بڑھنے کی بیماری ہو تو ایسے مریض کے لئے زیادہ نمک کھانے سے پر ہیز ضروری ہے اور جس کو خون کا دباؤ زیادہ ہونے کی بیماری نہ ہو وہ جتنا مرضی نمک کھائے۔زائد نمک از خود پیشاب اور پسینے کے ذریعہ خون سے باہر نکل جاتا ہے۔جن لوگوں کے گردے خراب ہوں یا کسی بیماری