ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 567 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 567

للیم تگ 567 مریضوں کا علاج کیا ہے جواکثر نو جوان تھے، خدا کے فضل سے سب ٹھیک ہو گئے۔ایسے مریضوں کو صرف دوا ہی نہیں بلکہ پیار سے سمجھانے کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔عموماً نفسیاتی اور جسمانی بیماریوں کا آپس میں گہرا تعلق ہوتا ہے۔ایک کو دوسرے سے جدا نہیں کیا جاسکتا۔اس لئے اگر ہومیو پیتھک طریقہ علاج میں یہ علم ہو جائے کہ کیا نفسیاتی بیماری ہے تو اس کا جسمانی بیماری کے ساتھ پہلو بہ پہلو علاج دونوں تکلیفوں کے لئے مفید ہوتا ہے کیونکہ جہاں ذہن کو آرام آتا ہے جسم کو بھی خود بخود آرام محسوس ہوتا ہے۔للیم ٹنگ کے بعض مریض محسوس کرتے ہیں کہ انہیں سمجھا ہی نہیں گیا۔ایسے مریضوں سے پیچھا چھڑوانا بہت مشکل ہوتا ہے، سمجھانے کا اثر نہیں ہوتا۔انہیں صرف دوا دینی چاہئے۔اگر دوا میں اثر ہوگا تو خود ہی ٹھیک ہو جائیں گے۔ورنہ ہمیشہ یہی دہراتے رہیں گے کہ ہمیں کوئی نہیں سمجھ سکا کہ ہم کہنا کیا چاہتے ہیں اور کرنا کیا چاہتے ہیں۔للیم نگ میں دل کی تکلیف بھی پائی جاتی ہے۔ایسے محسوس ہوتا ہے کہ دل اچانک مٹھی میں آ کر جکڑا گیا ہے جیسے شکنجہ پڑ گیا ہو۔یہ علامت کیکٹس میں بھی بہت نمایاں ہوتی ہے۔نبض بہت تیز اور بے قاعدہ ہوتی ہے۔دل کے مقام پر ٹھنڈک اور بوجھ کا احساس رہتا ہے۔ہجوم میں اور گرم کمرے میں دم گھٹتا ہے۔للیم نگ میں معدہ میں ہوا بھی ہوتی ہے، بوجھل پن کا احساس مگر بھوک بہت لگتی ہے۔مریض گوشت کھانے کی خواہش زیادہ محسوس کرتا ہے۔شدید پیاس لگتی ہے۔بار بار پیشاب آتا ہے جو مقدار میں کم ، گرم اور دودھیا رنگ کا ہوتا ہے۔للیم جنگ کے مریض کی تکلیفیں گرم کمرے میں اور رسمی تسلی اور تشفی دینے سے بڑھ جاتی ہیں۔تازہ ہوا میں بہتر محسوس کرتا ہے۔دافع اثر دوائیں: بیلو نفیس طاقت 30 سے 200 تک