ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 565 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 565

للیم تگ 565 135 للیم نگر بینم LILIUM TIGRINUM (Tigor Lily) للیم جنگ عورتوں کی دوست دو اسمجھی جاتی ہے۔یہ خصوصاً ان عورتوں کے لئے بہت مفید ہے جو ہسٹریائی مزاج رکھتی ہوں اور بہت پر جوش ہوں، رحم اور دل کی بیماریوں میں مبتلا رہتی ہوں ، طرح طرح کے وہم ، خوف اور خدشات انہیں گھیرے رکھتے ہوں، یہ خدشہ محسوس کریں کہ رحم اور دیگر اندرونی اعضاء گویا با ہر نکلنا چاہتے ہیں اور یوں لگتا ہو جیسے اعضاء نیچے گر رہے ہیں اس لئے مریضہ لاشعوری طور پر ہاتھ کے دباؤ سے انہیں اوپر کرنے کا رجحان رکھتی ہو۔ایسی مریضاؤں میں حیض کا خون قبل از وقت جاری ہو جاتا ہے، مقدار میں کم لیکن نہایت بد بودار ہوتا ہے، سیاہ خون کے لوتھڑے بھی نکلتے ہیں، حرکت کرنے سے خون زیادہ جاری ہوتا ہے اور لیٹنے اور آرام کرنے سے رک جاتا ہے۔للیم نگ کا مریض متشدد مذہبی خیالات کا مالک ہوتا ہے۔اگر وہ اذیت پسند ہواور ہسٹریائی مزاج بھی رکھتا ہو تو یہ دوا اس کے لئے بہترین ہے۔للیم نگ کی علامات رکھنے والا مریض جب ضد میں آ جائے اور ہسٹریائی مزاج غالب ہو تو غیر منطقی ہا نہیں کرتا ہے حالانکہ اپنی روز مرہ زندگی میں وہ بالکل معتدل ہوتا ہے لیکن بیماری کا اثر غالب ہو تو فضول بحثیں کرتا ہے۔عام طور پر نو جوان بچے اور بچیاں کسی تکلیف کی وجہ سے ضد میں آجائیں تو جان بوجھ کر اور اس علم کے باوجود کہ ان کی بات غلط ہے، پھر بھی دلیل دیتے چلے جاتے ہیں۔وزن کم کرنے کے شوقین للیم تگ کے مریض نہ بھی ہوں تو اکثر اس بیماری میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ضرورت سے زیادہ ڈائیٹنگ (Dieting) کرنے کی وجہ سے ان میں سوچنے سمجھنے کی صلاحیت مفقود ہونے لگتی ہے۔