ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 20
ایڈرینالین 20 کا جائزہ لے کر ایڈرینالین کے عمل کو سمجھنا چاہئے۔البتہ میں نے ایڈرینالین کو چند بیماریوں میں بہت مفید پایا ہے۔پیشاب کے ساتھ جب خون آنے لگے تو یہ دوا فائدہ دیتی ہے۔پیشاب زیادہ اور بار بار آتا ہے اور پیشاب سے پہلے اور بعد میں جلن ہوتی ہے۔نیٹرم میور میں بھی یہ علامت پائی جاتی ہے۔اگر پاؤں کی انگلیوں پر گئے پڑ گئے ہوں جنہیں Com کہتے ہیں تو ان کے لئے بھی یہ دوا مفید ہے۔اس کے مریض کی ٹانگیں عموماً تھکی تھکی رہتی ہے۔پنڈلیوں میں درد اور شیخ ہوتا ہے۔طاقت: 30 سے 200 تک