ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 523
کر نیوزوٹ 523 علاج سے مقررہ مدت تک عمر لمبی کی جاسکتی ہے۔بیماری عمر کوکم کردیتی ہے اور صحت عمر کو مقررہ عمر تک لے جانے میں مدد کرتی ہے۔کر ئیوزوٹ گرمیوں کے اسہال میں بھی کام آتی ہے کیونکہ سخت گرم موسم میں جو اسہال شروع ہو جائیں ان میں بسا اوقات کر ئیوزوٹ کی علامتیں پائی جاتی ہیں۔اسی طرح یہ دوا یا بیٹس کے مریض کو بھی مکمل شفا بخشتے کی طاقت رکھتی ہے۔بچوں کے دانت نکالنے کے زمانے میں اگر بوسیدہ اور کالے رنگ کے دانت نکلیں اور دانتوں کو نکلتے ہی کیڑا لگ جائے اور مسوڑھے سیاہی مائل ہوں تو کر نیوزوٹ اکسیر ثابت ہوتی ہے۔کر ئوزوٹ میں زبان پر سفیدی مائل نہ جم جاتی ہے۔ہونٹ سرخ جن میں خون بہنے کا رجحان ہوتا ہے۔منہ کا ذائقہ کڑوا ہوتا ہے۔کھلی ہوا، سردی کے موسم ٹھنڈے پانی اور نہانے سے اور لیٹنے سے تکلیفیں بڑھتی ہیں جبکہ گرمی سے عموماً تکلیف کم ہو جاتی ہے سوائے اس کے کہ سخت گرمی کے اثر سے اسہال شروع ہو جائیں۔دافع اثر دوائیں نکس وامیکا طاقت 30 سے 1000 تک