ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 521 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 521

کر نیوزوٹ 521 128 کر ئیوز وشم KREOSOTUM کر ئیوزوٹ کا مزاج رکھنے والے مریضوں میں تین علامات نمایاں طور پر پائی جاتی ہیں۔اول یہ کہ ان کے تمام اخراجات کاٹنے ، جلانے اور چیھنے والے ہوتے ہیں جن سے خراش پیدا ہوتی ہے۔دوم، تمام جسم میں دھڑکن پائی جاتی ہے جو کیکٹس کی طرح شدید ہوتی ہے لیکن شیخ اور درد کا فقدان ہوتا ہے۔تیسری خاص علامت سیلان خون ہے۔ذرا سے دباؤ سے خون جاری ہو جاتا ہے۔آنکھ میں ورم ہو تو معالج کے ہاتھ لگا کر دیکھنے سے بھی خون نکل آتا ہے۔رحم میں ایسی کیفیت پیدا ہو تو ایسی عورتوں کو مسلسل خون آنے کی شکایت ہو جاتی ہے۔حیض کے ایام گزرنے کے باوجود بھی خون جاری رہتا ہے۔ذراسی سوئی چبھ جائے تو خون کی بوندیں ٹپکنے لگتی ہیں۔بعض دفعہ آنسوؤں میں بھی خون کی آمیزش ہوتی ہے۔چھوٹی چھوٹی وجوہات سے خون کا جاری ہونا اور جسم کے کسی بھی حصہ سے خون جاری ہونے کا رجحان کر ئیوزوٹ کی خاص علامت ہے۔مسوڑھے بھی ڈھیلے پڑ کر دانتوں کو چھوڑنے لگتے ہیں۔ہاتھ سے دانت صاف کرنے پر بھی خون نکل آتا ہے۔عام طور پر سرخ خون بہتا ہے لیکن درمیان میں سیاہ خون کا سیلان بھی شروع ہو جاتا ہے۔منہ کے کنارے چھل جاتے ہیں۔خشک اور چھلے ہوئے ہونٹ اس کی خاص علامت ہیں۔ناک کے کنارے بھی چھلے ہوئے اور زخمی ہوتے ہیں۔عموماً بگڑے ہوئے نزلہ میں یہ علامت ملتی ہے لیکن کر نیوزوٹ میں یہ علامت مستقلاً پائی جاتی ہے۔اکثر مخارج سے خون بہتا رہتا ہے۔ناک ، آنکھ ، گردوں اور رحم سے خون بہنا اس دوا کا خاص مزاج ہے۔کر ئوزوٹ میں مزاج کی تیزی اور جلد غصہ آ جانا کیمومیلا سے مشابہ دکھائی دیتا ہے۔