ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 508
کالی فاس تقاضا کرتے ہیں۔508 کسی حادثے یا بری خبر کے نتیجہ میں پیدا ہونے والے بداثرات کو دور کرنے کے لئے ایمبر اگر یسا (Ambra Grisea) کی طرح کالی فاس بھی مفید ہے۔اگر صدمہ کی وجہ سے دماغ ماؤف ہو جائے تو یہ کالی فاس کی اہم علامت ہے۔بری خبر سے معدے اور دل کو نقصان پہنچے تو کالی کا رب بہترین دوا ہے۔نیٹرم میور بھی صدمہ کے اثرات سے پیدا ہونے والے پاگل پن میں مفید ہے۔صدمہ اور بری خبر کے بداثرات سب پر ایک جیسے نہیں ہوتے۔کالی فاس میں صدمہ اور اچانک پہنچنے والی متوحش خبر میں نمایاں طور پر اعصاب کو نقصان پہنچاتی ہیں اور مریض لمی افسردگی اور کمزوری کا شکار ہو جاتا ہے۔جس مریض کا مزاج نیٹرم میور کا ہو اس پر صدمہ کا اثر پاگل پن کی صورت میں بھی ظاہر ہوتا ہے۔اگر اعصابی تناؤ اور سخت تھکاوٹ ہو تو کالی فاس اس میں بہت مفید ہے۔میرے والد مرحوم نے اعصابی کمزوری دور کرنے کے لئے ایک نسخہ بنایا ہوا تھاوہ یا درکھنا چاہئے۔کالی فاس 6،کلکیر یا فاس 6x، میگ فاس x 6 ملا کر دن میں دو تین دفعہ استعمال کریں۔یہ ہر قسم کی اعصابی کمزوری کو دور کرنے کا بہترین نسخہ ہے۔کالی فاس میں خون کی نالیاں تنگ ہوئے بغیر بھی یادداشت متاثر ہوتی ہے۔مگر یہ کمزوری وقتی ہوتی ہے، مستقل نہیں۔اگر دماغ کسی خاص سوچ میں مصروف ہو اور اچانک کسی دوسری طرف منتقل ہو تو وہ نام یا لفظ فوری طور پر ذہن میں نہیں آتا جس کی اسے تلاش ہوتی ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ ذہن فوراً اس طرف توجہ نہیں دے رہا کیونکہ وہ ایک اور سوچ میں غرق ہے اور اس سے وہ فوری طور پر کسی نئی سوچ کی طرف منتقل نہیں ہوسکتا۔ایسا ذہنی دباؤ کی وجہ سے ہوتا ہے جو آرٹیر یوسکلر وسس (Arteriosclerosis) کی علامت نہیں ہے۔اس عارضی بیماری میں کالی فاس کے علاوہ کلیڈیم (Caladium) بہت مفید دوا ہے۔کالی فاس میں بعض دفعہ اچانک چکر آنے لگتے ہیں جو برائیونیا کی یاد دلاتے ہیں۔