ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 506
کالی فاس 506 ست اور خوفزدہ رہتا ہے، لوگوں سے ملنے جلنے سے گھبراتا ہے، یادداشت بھی کمزور ہو جاتی ہے اور اپنے کام سے لا پرواہ ہو جاتا ہے۔کالی فاس میں سرد اور مرطوب موسم میں آرام کرنے سے تکلیفوں میں اضافہ ہوتا ہے۔یہ علامتیں رسٹاکس میں بھی پائی جاتی ہیں۔رسٹاکس میں مریض تکلیف بڑھنے کی وجہ سے کروٹ بدلتا رہتا ہے لیکن کالی فاس میں بیماری کی علامات رات بھر جسم میں اکٹھی ہوتی رہتی ہیں اور صبح ٹھنے پر گویا انسان کے ساتھ ہی بیدار ہو جاتی ہیں اور صبح کا وقت بہت تکلیف میں گزرتا ہے پھر آہستہ آہستہ افاقہ ہونے لگتا ہے۔کالی فاس کا یہ اہم نشان ہے کہ بیماریاں آہستہ آہستہ بڑھتی ہیں۔رسٹاکس کا مریض جب چلتا ہے تو ابتدائی حرکت میں اس کی تکلیف بڑھ جاتی ہے۔لیکن کچھ چلنے کے بعد آرام محسوس ہوتا ہے۔کالی فاس کے مریض کو آہستہ حرکت سے آرام ملتا ہے۔رسٹاکس کی طرح کالی فاس میں بھی ہاتھ پاؤں کا سن ہونا اور عضلات کا بے حس ہونا پایا جاتا ہے۔اس کے تمام اخراجات بدبودار ہوتے ہیں۔رسٹاکس کے مریض کے اخراجات میں ایسی بونہیں ہوتی البتہ رس گلابرا (Rhusglabra) کا بد بو سے گہرا تعلق ہے۔بغل گند قسم کی بیماریوں میں کئی اینٹی سورک دوائیں ہیں جن سے علاج کیا جاتا ہے لیکن رس گلا برا 3 پوٹینسی یا 6x اور کالی فاس 6x سے ملا کر دی جائیں تو بہت فائدہ ہوتا ہے۔کالی فاس کا بھی بد بو سے گہرا تعلق ہے۔کالی فاس گینگرین کے لئے بھی بہت مفید دوا ہے۔زخم گل سڑ کر ناسور بن جائیں اور گینگرین کی شکل اختیار کر لیں تو ایلو پیتھی میں عموماً ایسے اعضاء کو کاٹ دیا جاتا ہے اور احتیاطاً اس جگہ سے کاٹتے ہیں جو ماؤف جگہ سے اوپر کی طرف اور صحت مند ہو۔میں نے بعض ایسے مریضوں پر کالی فاس اور سلیشیا کامیابی سے استعمال کی ہیں۔اس کے بعد انہیں کسی آپریشن کی ضرورت نہیں رہی۔اللہ تعالیٰ نے انسانی جسم میں بیماریوں کے خلاف ایک دفاعی نظام پیدا کیا ہے۔ان دفاعی خلیوں (Anti Bodies) کے بغیر شفا کا عمل ممکن نہیں ہے۔اگر کسی بیماری کے