ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 485 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 485

کالی بائیکروم 485 123 کالی بائیکروم KALI BICHROMICUM (Bichromate of Potash) کالی بائیکروم کا ہوا کی نالی اور ناک کی بلغمی جھلیوں سے گہرا تعلق ہے اس میں کالی کارب، کالی آیوڈائیڈ اور کالی سلف کے ساتھ یہ بات مشترک ہے کہ بیماری اور درد کا احساس جسم کے بعض حصوں میں محدود دائروں میں ملتا ہے۔بعض دفعہ اتنی تھوڑی سی جگہ میں بیماری سمٹ جاتی ہے کہ وہ جگہ ایک انگوٹھے کے نیچے آ سکتی ہے۔نزلہ بھی ناک کے اندر کسی معین جگہ درد کے احساس سے شروع ہوتا ہے اور اس کا آغاز عموماًبا ئیں طرف سے ہوتا ہے۔اس دوا کی یہ دونوں علامتیں قطعی طور پر مجرب اور بہت نمایاں ہیں۔مجھے بھی کسی زمانہ میں سردرد کسی خاص جگہ مثلاً کنپٹی کے ایک نقطہ پر زیادہ شدت سے محسوس ہوتا تھا اور انگوٹھے سے دبانے سے آرام آتا تھا۔اسی طرح نزلہ بھی بائیں نتھنے میں ایک چھوٹے سے مقام پر درد کے احساس سے شروع ہوتا تھا۔ان دونوں تکلیفوں کو کالی بائیکروم کے استعمال سے آرام آ گیا۔کالی کا رب میں درد اور بیماری کے مقامات نسبتاً بڑے دائروں میں پائے جاتے ہیں۔کالی بائیکروم میں دھڑکنیں بہت ہوتی ہیں۔سر سے پاؤں تک ہر جگہ دھڑکنے کی علامت ملتی ہے۔حکمیہ پر جس کروٹ سر رکھیں وہیں دھڑکن محسوس ہوتی ہے اور نیند نہیں آتی۔یہ پوٹاشیم کے نمکیات کی خاص نشانی ہے کہ سارے جسم میں دھڑکنیں پائی جاتی ہیں مگر کالی بائیکروم کی یہ علامت بہت نمایاں ہے۔ہڈیوں میں ایسے درد کا احساس ہونے لگتا ہے جیسے رگڑ لگ گئی ہو اور مارا پیٹا گیا ہو۔یو پیوریم (Eupatorium) میں جسم کی ساری ہڈیاں اندر تک دکھتی ہیں مگر کالی بائیکروم