ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 483
آئرس و رسیکولر 483 122 آئرس ور سیکولر IRIS VERSICOLOR آئرس ور سیکولر معدے کی کھٹاس کے لئے بہترین دوا ہے۔یہ انتڑیوں اور معدہ کی اندرونی جھلیوں پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔اس میں درد شقیقہ کی تمام علامتیں پائی جاتی ہیں یعنی معدے کی کھٹاس متلی کا رجحان ، آدھے سر میں درد، جکڑن کا احساس وغیرہ وغیرہ۔آئرس ور سیکولر میں کانوں کی علامتیں بھی بہت نمایاں ہوتی ہیں۔کانوں میں شور اور بھنبھناہٹ کی آوازیں آتی ہیں اور رفتہ رفتہ بہرہ پن پیدا ہونے لگتا ہے۔چونکہ یہ دوا کانوں پر اثر انداز ہوتی ہے اس لئے وہ چکر جو کان کی خرابی کی وجہ سے آتے ہیں ان میں بھی یہ مفید ثابت ہوتی ہے۔عموماً ایسی کیفیت میں کا کولکس بہت اچھا اثر کرتی ہے لیکن اگر کام نہ کرے تو آئرس ور سیکولر کو بھی یاد رکھیں۔یہ بھی کان کے پردہ کی خرابی اور اس میں موجود مائع کا توازن بگڑنے کی وجہ سے آنے والے چکروں کے لئے بہترین دوا ہے۔معدہ کی خرابی کی وجہ سے جو چکر آتے ہیں ان میں نکس وامیکا اور برائیو نیا مفید ہے۔ناشتے کے بعد چہرہ پر اعصابی درد، زبان اور منہ کے اندر جلنے کا احساس، لعاب دہن کوکس (Coccus) کی طرح ریشے دار اور تیزاب کی زیادتی کی وجہ سے اوپر سے لے کر نیچے تک تمام نظام ہضم میں جلن پائی جاتی ہے۔پیٹ میں بہت ہوا بنتی ہے۔جس کی وجہ سے درد کا دورہ جاتا ہے۔کبھی قبض اور کبھی اسہال شروع ہو جاتے ہیں۔ہر پیز (Herpes) میں بھی یہ مفید پڑ جاتا۔دوا ہے بشرطیکہ معدے کی خرابی سے اس کا تعلق ہو۔اس میں ہر قسم کی جلدی امراض بھی پائی جاتی ہیں لیکن محض جلدی امراض کی