ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 449
ہائیڈراسٹس 449 گردن کے پٹھوں میں درد ہوتا ہے۔پیشانی پر بالوں کے ساتھ ساتھ ایگزیما ایک لائن کی شکل میں ابھرتا ہے۔مریض قبض کا شکار رہتا ہے۔پیٹ کے نچلے حصہ میں درد ہوتا ہے جو رفع حاجت کے بعد زیادہ ہو جاتا ہے۔معدہ میں دکھن کا احساس ہوتا ہے۔نظام ہضم بہت کمزور پڑ جاتا ہے۔منہ کا مزہ کڑوا اور زبان سفید ہو جاتی ہے۔عورتوں کے سینے میں گلٹیاں بنے کا بھی رجحان ہوتا ہے جو لمبا عرصہ رہیں تو کینسر میں بھی تبدیل ہو سکتی ہیں۔ایام حیض کے بعد سیلان الرحم شدت اختیار کر جاتا ہے جس کی وجہ سے رحم کی گردن پر زخم بن جاتے ہیں اور شدید خارش ہوتی ہے۔ہائیڈ رائٹس چیچک میں بھی مفید دوا ہے۔یہ علامات کو نرم کر دیتی ہے ، مرض کی مدت میں کمی کرتی ہے اور بعد میں پیدا ہونے والے بد اثرات کو بھی کم کرتی ہے۔دافع اثر دوائیں: سلفر طاقت 30 سے 200 تک