ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 448
ہائیڈ رائٹس 448 خون بھی رسنے لگتا ہے۔ناک کے ایسے زخموں کے لئے ہائیڈ رائٹس بہترین دوا ہے۔ہائیڈ رائٹس کی تکلیفوں میں آرام کرنے سے فائدہ ہوتا ہے۔بیماری بڑھنے سے چہرے پر یرقان کے اثرات ظاہر ہو جاتے ہیں۔زردی چھا جاتی ہے۔آنکھوں کے پپوٹے موٹے ہو جاتے ہیں اور ان پر زخم بن جاتے ہیں۔کانوں میں بدبودار گاڑھا مواد بنتا ہے جس کے نتیجہ میں بہرہ پن شروع ہو جاتا ہے۔اگر نزلہ کا مریض کمرے میں رہے تو ناک بہنا رک جاتا ہے۔باہر کھلی ہوا میں جانے سے تکلیف بڑھ جاتی ہے۔ہائیڈ رائٹس کے مریض کی کھانے سے نفرت جب بڑھ جائے تو اسے دودھ پر ہی گزارہ کرنا پڑتا ہے جسے وہ شوق سے پیتا اور آسانی سے ہضم کر سکتا ہے۔اعصاب میں شیخ اور پینٹسن پائے جاتے ہیں۔بواسیر جو لمبا عرصہ چلے اور مزمن ہو جائے اس میں بھی یہ مفید ہے۔پیٹ میں بہت ہوا بنتی ہے۔پیشاب بہت کم اور بد بوار ہوتا ہے۔عورتوں کے لئے لیکوریا میں بھی بد بو اس کی علامت ہے۔سانس کی نالی میں خراش ہوتی ہے اور کھانسی اٹھتی ہے۔ہائیڈ رائٹس میں بھی فاسفورس کی طرح ذرا سا ہنسنے سے بری طرح کھانسی چھڑ جاتی ہے۔ہائیڈ رائٹس کے مریض کے جسم میں اور ٹانگوں میں دردوں کے ساتھ آہستہ آہستہ بڑھتی ہوئی کمزوری کی علامات ملتی ہیں جنہیں ہلکی حرکت سے کچھ آرام ملتا ہے۔اس پہلو سے یہ رسٹاکس سے ملتی ہے۔اگر چہ اس میں آرام کرنے سے مریض کو عموماً افاقہ ہوتا ہے لیکن دردوں میں آہستہ آہستہ چلنے سے آرام آتا ہے۔ایسے مریض کے پاؤں بھی سوج جاتے ہیں۔جگر کی ورم اکثر چہرے اور پیٹ پر ظاہر ہوتی ہے اور پھر پاؤں پر اثر پڑتا ہے۔ہائیڈر اسٹس عموماً بوڑھے ، نحیف اور جلد تھکنے والے لوگوں کی بیماریوں میں نمایاں اثر کرنے والی دوا ہے۔اس کا مریض پژمردہ رہتا ہے۔اسے اپنی جلد موت کا یقین سا ہو جاتا ہے بلکہ مرنے کی تمنا بھی رکھتا ہے۔ست رو اور پست ہمت ہوتا ہے۔ہے۔پیشانی میں درد بھی ایک نمایاں علامت ہے جو اکثر قبض کی وجہ سے ہوتا ہے۔کھوپڑی اور