ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 405 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 405

گلونائن 405 ذہن پر ہونے کے ازالے کے لئے ایتھوزا کام آ سکتی ہے۔گلونائن کے مریض کے کانوں میں دھڑکن کا احساس ہوتا ہے اور دل کی دھڑکن سنائی دیتی ہے۔معدے اور انتڑیوں میں گڑ گڑاہٹ ہوتی ہے۔لو لگنے کی وجہ سے شدید متلی اور قے ایک طبعی امر ہے۔معدہ میں کمزوری کا احساس ہوتا ہے۔نبض کمزور اور آہستہ ہو جاتی ہے لیکن اگر مریض چل پھر رہا ہو تو نبض میں تیزی آ جاتی ہے۔دل کی دھڑکن بھی زیادہ ہو جاتی ہے۔تمام جسم میں تپش اور جلن کا احساس ہوتا ہے۔مریض اچانک غش کھا کر گر جاتا ہے۔سانس گھٹتا ہے اور منہ سے جھاگ بھی نکلے لگتی ہے۔مگر یہ مریض مستقلاً مرگی کا مریض نہیں ہوتا، یہ محض ایک عارضی مشابہت ہے۔گلونائن میں خارش بھی پائی جاتی ہے۔تمام اعضاء میں خصوصاً بازوؤں اور ٹانگوں میں کھنچنے والے درد ہوتے ہیں۔بائیں ہاتھ کی انگلیوں میں درد گلو نائن کی بھی علامت ہے۔صبح چھ بجے سے بارہ بجے تک تکلیفیں بڑھتی ہیں۔گرمیوں کے موسم میں سر درد سورج کے ساتھ ساتھ بڑھتا گھٹتا ہے۔ہلکے سے جھٹکے سے بھی درد میں اضافہ ہو جاتا ہے۔دافع اثر دوا: ایکونائٹ طاقت : 30 سے 200 تک