ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 380 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 380

فیرم میٹ 380 کمزوری بھی نمایاں ہو جاتی ہے اور دردیں بھی محض حرکت سے ہی نہیں کچھ دیر مسلسل بولنے سے بھی کمزوری کا احساس ہونے لگتا ہے۔باوجود اس کے کہ مریض میں خون کی نمایاں کمی پائی جاتی ہے مگر چہرے پر معمولی جذباتی ہیجان سے بھی خون کی چمک دکھائی دیتی ہے جس کو ہومیو پیتھ فالس پلیتھورا (Fale Plethora) یعنی خون کا جعلی عکس کہتے ہیں۔مریض کے دونوں کلے تمتمانے لگتے ہیں اور عورتوں میں خصوصاً یہ تمتماہٹ اچانک شرما جانے سے پیدا ہونے والی تمتما ہٹ سے ملتی ہے۔حیض بعض دفعہ بہت لمبے چلتے ہیں صرف ایک دو دن تھوڑا سار کے اور پھر جاری ہو گئے لیکن اس قسم کے حیض میں پورا خون نہیں نکلتا بلکہ پھیکا پھیکا زردی مائل خون جاری رہتا ہے اور بعض دفعہ رحم کی جھلی کے کچھ ٹکڑے بھی کٹ کٹ کر حیض کے ساتھ باہر نکلتے ہیں۔لیکن عجیب بات یہ ہے کہ چہرے پر وہی پرخون ہونے کی جھوٹی علامتیں نظر آتی ہیں۔ایسی عورتیں اندام نہانی کے حساس ہو جانے کی وجہ سے عموماً اسقاط حمل کی بیماری کا شکار ہوتی ہیں۔اسی طرح اندام نہانی سے رحم کے اندرونی حصوں کا کچھ باہر نکل آنا بھی بعید نہیں۔فیرم میٹ کی چائنا سے اس پہلو سے مشابہت ہے کہ یہ سرخ ذرات کو کم کرتی ہے۔جو دوا بھی خون کے سرخ ذرات کو کم کرے اس کی چائنا سے مشابہت ضرور ہوگی۔چہرہ بغیر خون کے دباؤ کے تمتما جاتا ہے اور چہرہ پر باری باری سرخی اور زردی آتی ہے۔اسی طرح بخار چڑھتے ہوئے سردی کا احساس بھی نمایاں طور پر پایا جاتا ہے۔معدے کی علامتوں میں بعض دفعہ جوع البقر کی طرح نہ مٹنے والی بھوک ملتی ہے اور بعض دفعہ بھوک کا کلیتًا فقدان۔کھٹی چیزوں سے سخت نفرت۔کھٹی چیزیں کھانے کی کوشش کریں تو اسہال لگ جائیں گے۔کھانے کے تھوڑی دیر بعد بغیر کسی متلی کے غیر ہضم شدہ کھانے کا کچھ حصہ ابکائیوں کے ساتھ منہ کی طرف آتا رہتا ہے اور بعض دفعہ با قاعدہ متلی کے ساتھ قے بھی ہوتی ہے۔ایسی تے بعض دفعہ کھانا کھاتے ہی آجاتی ہے اور بعض دفعہ آدھی رات کے بعد آتی ہے۔پیٹ عموماً ہوا سے تن جاتا ہے۔انڈا کھانا پسند بھی ہو