ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 379
فیرم میٹ 379 96 فیرم میلیلیکم FERRUM METALLICUM (لوہا) ہو میو پیتھ معالجین نے یہ تجربہ کیا ہے کہ اگر کسی کو زیادہ مقدار میں فولاد (آئرن ) دیا جائے تو مریض کا رنگ پیلا یا سبزی مائل ہو جاتا ہے اور اس پر ایسی چکناہٹ نظر آتی ہے جیسے اس پر موم رگڑ دی گئی ہو۔سارے جسم پر یہی کیفیت ہوتی ہے۔خون بہنے کا رجحان ہوتا ہے جس میں پتلا اور پانی ملا ہوا کھاہوا ساخون بہتا ہے۔خون کے لوتھڑے بھی بنتے ہیں۔اس کے خون کے لوتھڑے سرخی مائل ہی ہوتے ہیں اگر چہ اکثر زہر جو خون جماتے ہیں ان کے لوتھڑے سیاہی مائل ہوتے ہیں۔ان علامتوں کے علاج بالمثل کے لئے جو ہومیو پیتھک دوا بنائی جاتی ہے اسے فیرم میٹیلیکم کہتے ہیں جسے مختصر افیرم میٹ بھی کہہ دیا جاتا ہے۔فیرم میٹ کی ایک علامت یہ ہے کہ جسم کے تمام اعضاء کمزوری کا شکار ہو جاتے ہیں۔یہ کوئی ایسی کمزوری نہیں ہوتی جو دائمی ہو اور ہر وقت محسوس ہو بلکہ تھوڑے کام سے جلد تھکاوٹ ہو جاتی ہے۔ایسڈ فاس میں ہر وقت جسم نڈھال رہتا ہے لیکن فیرم میٹ میں تھوڑے سے کام سے ایک دم طاقت ختم ہو جاتی ہے جیسے ٹارچ میں پرانا سیل ہوتو وہ ایک شعلہ دکھا کر یکدم بجھ جاتا ہے۔مریض جب تک حرکت نہ کرے اسے اپنی کمزوری کا احساس نہیں ہوتا۔خواہ مریض آہستہ ہی چلے، کچھ دیر چلتے رہنے سے کمزوری ضرور محسوس ہوتی ہے لیکن اگر مریض بغیر حرکت کے لیٹا یا بیٹھا ر ہے تو اس سے بھی اس کو تکلیف پہنچتی ہے کیونکہ مسلسل حرکت نہ کرنے سے جسم کی خوابیدہ درد میں جاگ اٹھتی ہیں۔اگر مریض کچھ دیر تیز چلے تو دونوں تکلیفیں بیک وقت ظاہر ہوتی ہیں۔