ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 375
یو فریزیا 375 95 یوفریزیا EUPHRASIA (Eyebright) یوفر یز یا پودوں کی ایک جنس ہے جس میں سے ایک قسم کو عرف عام میں Eyebright کہا جاتا ہے۔ہومیو پیتھی میں استعمال ہونے والا یوفریز یا اسی قسم سے تعلق رکھتا ہے جیسا کہ اس کے دوسرے نام Eyebright سے ظاہر ہوتا ہے۔یہ نزلے کی ان قسموں میں کام آتا ہے جن کا حملہ خصوصاً آنکھ پر زیادہ ہو اور اس کے حملے سے آنکھیں غیر معمولی طور پر سرخ ہو جائیں۔یوفر یز یا بہت لمبے اور گہرے اثرات کی حامل دوانہیں ہے بلکہ وقتی اور مختصر اثر کی دوا ہے اور اسے مزمن اثرات کی دواؤں میں شامل نہیں کیا جاتا۔نزلہ کی وہ کیفیات جو وقتی طور پر جوش دکھا ئیں اور گزر جائیں ان میں یوفریز یا مفید ہوتی ہے بشرطیکہ نزلہ کا اثر آنکھوں پر زور دکھائے۔ہر وہ نزلہ جو آغاز سے ہی آنکھوں پر حملہ کرے اور اس کا پانی آنکھوں میں جلن اور سرخی پیدا کر دے اس نزلہ میں یوفریز یا مفید ہے۔دن بھر جب تک آنکھوں سے پانی بہتا رہتا ہے اور آنکھیں سرخ رہتی ہیں اس وقت تک کھانسی نہیں ہوتی۔گلے میں کوئی جلن اور خارش بھی محسوس نہیں ہوتی لیکن جب مریض رات کو بستر پر لیٹتا ہے تو آنکھوں سے بہنے والا پانی گلے میں اندر گرنے لگتا ہے اور اس کی وجہ سے سانس کی نالی زخمی ہو جاتی ہے اور پھر کھانسی شروع ہو جاتی ہے۔آغاز میں یہ کھانسی محض رات تک ہی محدود رہتی ہے لیکن کچھ عرصہ کے بعد جلن اور خراش کے نتیجہ میں گلے میں زخم بن جاتے ہیں اور کھانسی لمبی چل جاتی ہے اور دن کے وقت بھی ہوتی رہتی ہے۔نزلہ کے ساتھ سر درد کا حملہ بھی ہوتا ہے۔آنکھوں میں