ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 301 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 301

چاہتا 301 شروع ہو جاتا ہے۔لیکوریا میں بھی خون کی آمیزش ہوتی ہے۔وضع حمل کے وقت سیلان خون کی وجہ سے درد رک جائے اور صبح ہو جائے تو چانکا ایک اہم دوا ہے بشرطیکہ مریضہ میں اس کی دیگر علامتیں بھی پائی جائیں۔نفاس کا خون بھی لمبا عرصہ جاری رہتا ہے جس میں سخت بد بو ہوتی ہے۔چائنا کے مریض کے بازوؤں اور ٹانگوں میں میوچ آنے کی طرح کا درد ہوتا ہے اور جھٹکے لگتے ہیں۔عضلات میں مرگی کی طرح کا شیخ اور فالجی کمزوری بھی چائنا کی علامت ہے۔خون کا دوران سر کی طرف ہوتا ہے، کانوں میں گھنٹیاں بجتی ہیں اور آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھا جاتا ہے۔ہیجانی کیفیت میں مریض بے ہوش ہو جاتا ہے۔جریان خون کے بعد کمزوری کی وجہ سے مریض بے چین رہتا ہے اور بے خوابی کا شکار ہو جاتا ہے۔عورتوں میں سیلان خون اور بچوں کو دودھ پلانے کے نتیجہ میں خون کی کمی واقع ہو جاتی ہے۔رات کے وقت بہت پسینہ آتا ہے۔جلد پر ٹھنڈک کا احساس ہوتا ہے۔ایک ہاتھ ٹھنڈا اور ایک گرم۔ہاتھ پاؤں کانپتے ہیں، مسوڑھے سوج جاتے ہیں، دانت ہلنے ہیں اور چباتے ہوئے سخت درد محسوس ہوتا ہے گو یا دانت لمبے ہو گئے ہیں۔منہ کا مزہ کڑوا اور خوراک بھی کڑوی یا ضرورت سے زیادہ نمکین لگتی ہے جس کی وجہ سے مریض خوراک سے نفرت کرتا ہے۔دودھ پینے سے بھی معدہ خراب ہو جاتا ہے۔مزمن اسہال رات کو بڑھ جاتے ہیں۔اس کے برعکس پٹرولیم میں اسہال دن کے وقت شروع ہوتے ہیں اور رات سے پہلے ختم ہو جاتے ہیں۔چائنا میں عموماً پیٹ کی ہوا میں بدبو نہیں ہوتی اور سارا پیٹ ہوا سے تن جاتا ہے۔اس کی یہ علامت ہومیو پیتھک کتب میں نمایاں طور پر بیان کی جاتی ہے۔مددگار دوائیں : فیرم فاس۔کلکیر یا فاس دافع اثر دوائیں : آرنیکا۔آرسنک - نکس وامیکا۔اپی کاک طاقت عموماً 30 ورنہ 200 یا 1000