ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 299 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 299

چائنا 299 74 سنکو نا آفیشی نیلس (چائنا) CINCHONA OFFICINALIS (China) چائنا سنکونا کے درخت سے تیار کی جاتی ہے۔اسی درخت کے چھلکے سے کونین تیار کی جاتی ہے۔ہومیو پیتھک کتب میں اس کا نام سنکونا ہے لیکن چائنا کے نام سے مشہور ہے۔یہ بہت اچھی اور مفید دوا ہے۔ملیریا بخار کے بعد ظاہر ہونے والے بداثرات میں بہت مفید ہے۔ملیریا کا شائد ہی کوئی ایسا مریض ہو جس کا سنکونا سے علاج نہ ہوا ہو۔اس کی علامتیں بخار پر غالب آ جاتی ہیں اور ملیریا کو دبا دیتی ہیں۔ملیریا کے اکثر مریضوں میں یہ علامتیں دبی ہوئی حالت میں موجود رہتی ہیں ، ان کے لئے چائنا بہترین دوا ہے۔اس پہلو سے ملیریا کے بداثرات اور اس کی دبی ہوئی علامتیں چائنا کے دائرہ اثر میں آتی ہیں۔کبھی کبھی یہ ملیریا میں بھی مفید ثابت ہوتی ہے۔اگر اس کی یہ خاص علامت نمایاں ہو که مریض سردی میں بھی شدید پیاس محسوس کرے حالانکہ عموماً سردی ہو تو پیاس بالکل غائب ہو جاتی ہے۔بخار شدت سے چڑھ جائے تو پھر دوبارہ سخت پیاس لگتی ہے۔یہ علامتیں موجود ہوں تو غالباً چائنا دوا ہوگی۔جیسا کہ بار ہا تنبیہ گزری ہے کہ ملیریا میں کوئی دوا بھی چڑھتے ہوئے بخار میں نہیں دینی چاہئے۔دوا دینے کا بہترین وقت وہ ہے جب بخار اتر رہا ہو یا ٹوٹ چکا ہو اور بخار کا اگلا حملہ شروع ہوا ہو۔ملیریا کے جراثیم بخار کے دورہ کے بعد بھاگ کر جگر میں گھس جاتے ہیں۔جب وہ خون سے جگر میں منتقل ہو رہے ہوں اس وقت جوابی حملہ کر کے