ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 280
چینوپوڈیم 280 اور کانوں میں شور کی آواز آتی ہے۔ایسی صورت میں بھی چکروں کے علاوہ چینو پوڈیم قوتِ شنوائی کے حسی عضلات یا ریشوں کے امراض میں مفید ہے۔اگر آواز اچانک بند ہو جائے تو یہ اس عارضہ میں بھی فائدہ دیتی ہے۔چینو پوڈیم دائیں طرف کے آدھے جسم کے فالج کے لئے بھی مفید ہے۔کندھے کے جوڑ کے درد کے لئے بھی مفید ہے۔لائیکو پوڈیم دائیں کندھے کے جوڑ کے درد کی دوا ہے لیکن چینو پوڈیم میں دونوں طرف درد ہوتا ہے۔چینوپوڈیم کے مریض میں بھی اوپیم کی طرح Apoplexy ہو جانے کا رجحان ملتا ہے جو اوپیم میں بہت زیادہ ہے لیکن چینو پوڈیم کی Apoplexy بھی اوپیم کے مشابہ ہوتی ہے ایسے مریض کا چہرہ اچانک سرخ ہو جاتا ہے۔چینو پوڈیم کے مریض کو اچانک چکر آنے کا عارضہ بھی ہوتا ہے اور مستقل چکر آنے کا جو پیدائشی طور پر اس کی خلقت میں عارضہ پایا جاتا ہے، وہ بھی چینو پوڈیم کی امراض میں شامل ہے۔اس مرض کو Menier's Disease کہتے ہیں۔اس میں بار بارسخت چکروں کے دورے پڑتے ہیں جن کے ساتھ شدید قے بھی شروع ہو جاتی ہے۔اگر کسی شخص پرستی طاری ہو جائے، بے حسی اور غشی کی حالت ہو، اعصاب میں نیم فالجی کیفیت پیدا ہو اور گلے کے غدود بڑھ جائیں تو یہ چیزیں بھی چینو پوڈیم کے دائرہ اثر میں آتی ہیں۔چینو پوڈیم کے مریض کو کمر میں ریڑھ کی ہڈی کے قریب شدید درد ہوتا ہے جو شانوں کی ہڈیوں میں پھیل جاتا ہے اور سینہ میں بھی جاتا ہے۔پیشاب بہت زیادہ آنے لگتا ہے جوز ردی مائل اور جھاگ دار ہوتا ہے اور اس کے ساتھ پیشاب کی نالی میں سنساہٹ ہوتی ہے۔زردی مائل مادے کی ایک تہہ سی پیشاب کے برتن کی دیواروں پر جمنے لگتی ہے۔یہی علامت چیلی ڈو نیم میں بھی پائی جاتی ہے۔اگر انتڑیوں میں ملپ (Round Worm) پیدا ہونے لگ جائیں یا کدو دانوں (Hook Worm) کے آثار ملیں تو بعض ڈاکٹروں کے بیان کے مطابق ایسے مریض کو چینو پوڈیم کا تیل تھوڑا تھوڑا پلانے سے کچھ عرصہ کے اندر ان دونوں قسم کے کیڑوں سے