ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 277 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 277

چیلی ڈونیم 277 ہے اور زبان ڈھیلی ڈھالی ہو جاتی ہے۔جگر کی خرابی کی وجہ سے قے آنے کا بھی رجحان ہوتا ہے۔گردوں میں بھی جلن اور خراش ہوتی ہے اور پیشاب میں چھیچھڑے سے آنے لگتے ہیں۔جسم کو ہاتھ لگانے سے دکھن کا احساس ہوتا ہے۔کو لہے اور رانوں میں درد ہوتا ہے۔پاؤں کی ایڑیوں میں نا قابل برداشت در داور دواؤں کے علاوہ چیلی ڈونیم کی بھی علامت ہے۔مددگار دوائیں : لائیکو پوڈیم۔برائیونیا دافع اثر دوائیں : کیمومیلا طاقت: 30 سے 1000 تک