ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 275 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 275

چیلی ڈونیم 275 68 چیلی ڈونیم CHELIDONIUM چیلی ڈونیم جگر کی اکثر بیماریوں میں بہت مفید ہے۔اس کے علاوہ کھانسی سے بھی اس کا گہرا تعلق ہے۔اس کی کھانسی کی جڑ عموم ادائیں پھیپھڑے میں ہوتی ہے۔گلے میں خراش کی وجہ سے بار بار کھانسی اٹھے اور کسی اور دوا سے افاقہ نہ ہو تو جیلی ڈونیم دینے سے غیر معمولی فائدہ ہوتا ہے۔ایک مریض کئی سال سے ایسی کھانسی میں مبتلا تھا میں نے اسے چیلی ڈونیم کے ساتھ ریو میکس (Rumex) ملا کر دی تو اللہ کے فضل سے بہت جلد نمایاں فرق پڑ گیا۔ریو میکس بھی پرانی کھانسیوں کے لئے اچھی دوا ہے۔عمو مأخشک کھانسی میں مفید ثابت ہوتی ہے۔چیلی ڈونیم کی کھانسی کی خاص علامت یہ ہے کہ ہر وقت گلے میں خراش اور جلن رہتی ہے جس سے مریض بے چین رہتا ہے اور اس کیفیت سے تنگ آ جاتا ہے۔چیلی ڈونیم اس کیفیت میں انتہائی مفید اور مؤثر دوا ہے۔کھانسی کی تیزی اور شدت کو ختم کر کے اس میں نمی پیدا کر دیتی ہے جس سے طبعاً مریض کا چڑ چڑا پن اور غصہ بھی ختم ہو جاتا ہے۔کھانسی کی دوسری دواؤں سے آہستہ آہستہ مکمل شفا تو ضرور ہو جاتی ہے لیکن یوں ایک دم چین نہیں آتا۔چیلی ڈونیم سے کھانسی نرم اور بے ضرر ہو جاتی ہے۔اس کی کھانسی کی علامت یہ بھی ہے کہ ساتھ ہلکاہلکا چمٹا ہوا بلغم رہتا ہے جو نکلتا نہیں۔اگر نکل بھی جائے تو گلا صاف نہیں ہوتا۔فوراً دوبارہ خراش شروع ہو جاتی ہے۔اس صورت میں اس کے ساتھ کا کس (Coccus) ملا کر دینی چاہئے۔چیلی ڈونیم یرقان کی بڑی مؤثر دوا ہے، نمونیہ میں بھی بہت مفید ہے اور ایسی پلوری (Pleurisy) بھی جس میں پھیپھڑوں کی مچھلی سطح پر سوزش ہو جائے ، اس کے