ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 237
کاربو انیمیلس 237 58 کار بوایتیمیس CARBO ANIMALIS کار بو انیمیلس ، کار بوو پیج سے بہت مشابہ دوا ہے۔کار بوو یج نباتات کے کوئلے سے بنتی ہے جبکہ کار با ایمیلس حیوانات کے کوئلے سے بنائی جاتی ہے۔اگر چہ کیمیاوی لحاظ سے ان دونوں میں بہت تھوڑا فرق ہے مگر بعض علامتوں میں نمایاں فرق دکھائی دیتا ہے۔کار بو انیمیلس کی علامتیں رکھنے والی بیماریاں کینسر کی شکل اختیار کر لینے کا رجحان رکھتی ہیں۔عمر رسیدہ افراد کی بیماریوں میں یہ دوا بطور خاص بہت مفید ہے۔اس کا مریض خون کی کمی کا مستقل شکار رہتا ہے۔چہرہ پیلا پڑ جاتا ہے، قومی مضمحل ہو جاتے ہیں اور جسم کی دفاعی طاقتیں جواب دینے لگتی ہیں۔کار بود یج کی طرح اس میں بھی غدود سخت ہو جاتے ہیں جو کینسر میں تبدیل ہو سکتے ہیں۔اگر وریدوں میں خون جم جائے اور وہ نیلے جال کی صورت میں جگہ جگہ سے ابھر گئی ہوں تو اس بیماری میں بھی کار بو انیمیلس مفید ہے۔اس پہلو سے اس دوا کا مزاج ایسکولس سے ملتا ہے۔کار بود ایمیلس کا مریض غمگین ، اداس اور تنہائی پسند ہوتا ہے۔عموم خاموش رہتا ہے،رات کو بے چین اور خوفزدہ ہو جاتا ہے۔خون کا دوران سر کی طرف ہوتا ہے۔ذہن الجھا ہوا نظر دھندلا جاتی ہے، آنکھوں پر بوجھ محسوس ہوتا ہے ، گدی میں درد ہوتا ہے، ہونٹ اور گال نیلگوں ہو جاتے ہیں، ناک سوج جاتا ہے اور اس پر نیلے رنگ کی غدو دسی ابھر آتی ہے۔قوت شنوائی بھی متاثر ہوتی ہے، آوازوں کی سمت کا اندازہ لگانا مشکل ہوتا ہے، خشک زکام ہوتا ہے اور قوت شامہ ختم ہو جاتی ہے۔چہرے پر تانبے کے رنگ کے دانے اور کیل بنتے ہیں۔سر اور چہرے پر گرمی کا احساس ہوتا ہے۔بوڑھے لوگوں کے چہرے اور ہاتھوں پر مسے نکلتے ہیں۔مریض ڈراؤنے خواب دیکھتا ہے۔