ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 180 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 180

کیکٹس 180 شدید سردی لگتی ہے۔پیاس، سردرد اور بخار کے وقت جسم میں گرمی اور سانس میں دقت محسوس ہوتی ہے۔دماغی محنت سے سر میں گرمی کا احساس کیکٹس کی خاص علامت ہے۔سرشکنجہ میں کسا ہوا ، سکتہ کا خدشہ اور آنکھیں سرخ۔خون کے اجتماع کی وجہ سے شنوائی پر بھی اثر پڑتا ہے، کانوں میں تپکن اور بھنبھناہٹ کی آوازیں آتی ہیں۔غذا کی نالی میں سکڑن، زبان خشک ، خوراک نگلنے میں دقت اور نگلنے کے لئے پانی کی ضرورت پیش آتی ہے۔معدہ میں بھی سکڑن اور دھڑ کن ، بوجھل پن کا احساس، خون کی قے آنے کا احتمال، اجابت سخت اور کالے رنگ کی ہوتی ہے لیکن اگر اسہال لگیں تو صبح کے وقت لگتے ہیں بواسیر کے مسے جو متورم ہوں اور درد کریں، مقعد میں بوجھ محسوس ہو، یہ سب کیکٹس کی علامات ہیں۔ملیریا بخار یا دل کی تکلیف کے ساتھ انتڑیوں سے خون بھی بہنے لگتا ہے۔کیکٹس میں مثانہ کی گردن بھی سکڑتی ہے جس کی وجہ سے پیشاب رک جاتا ہے۔بعض دفعہ مثانہ سے خون بھی جاری ہو جاتا ہے اور کبھی یہ خون پیشاب کی نالی میں منجمد ہو کر مرض کو اور بھی سنگین بنا دیتا ہے۔ہاتھ پاؤں متورم، ہاتھ نرم اور ٹھنڈے برف، پاؤں بڑے ہونے کا احساس اور ٹانگوں میں بے چینی سب علامات کیکٹس کی تصویر ہیں جو رات کو بڑھ جاتی ہیں اسی طرح بائیں کروٹ لیٹنے سے ، شور وغل سے، روشنی ، گرمی، دھوپ اور محنت سے بھی علامات بڑھ جاتی ہیں۔دافع اثر دوائیں : کیمفر۔ا یکونائٹ۔چائنا طاقت : 30