ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 155
بوریکس 155 38 بوریکس BORAX ( پھول کیا ہوا سہا گہ ) بوریکس کو ایلو پیتھک طریقہ علاج میں آنکھوں کی تکلیفوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ گلے کی تکلیفوں میں اسے شہد کے ساتھ ملا کر دیتے تھے۔ہومیو پیتھک طریق علاج میں بوریکس زیادہ وسیع الاثر دوا ثابت ہوتی ہے اور عورتوں کی بعض گہری امراض میں بھی بہت اچھا اثر دکھاتی ہے۔دودھ پلانے والی عورتوں کے منہ میں زخم اور چھالے بن جائیں اور ان کے بچے بھی اس بیماری سے متاثر ہوں تو ان کے لئے یہ بہترین دوا ہے۔بوریکس میں زخم اور چھالے بنے کا رجحان عام ہوتا ہے۔زبان پر بھی سرخ اور دکھن پیدا کرنے والے آبلے سے بن جاتے ہیں۔بوریکس کا مزاج رکھنے والی عورتوں میں بہت گرم اور جلن پیدا کرنے والا لیکور یا بہت زیادہ مقدار میں بہتا ہے۔اس بیماری میں مبتلا اکثر عورتیں بانجھ پن کا شکار ہو جاتی ہیں۔جب تک ان کا علاج بوریکس سے نہ کیا جائے بچہ پیدا نہیں ہوتا۔اس لئے اس علامت کو بانجھ پن کا علاج کرتے وقت پیش نظر رکھنا چاہئے۔بوریکس اس میں بے مثل دوا ہے۔بوریکس کی مریضہ کو حیض وقت سے پہلے اور بہت کثرت سے آتا ہے۔اس دوران پیٹ میں شدید درد ہوتا ہے جو کمر کے پیچھے تک جاتا ہے۔کالی کھانسی میں بھی بور ٹیکس ایک مفید دوا سے تشنجی کھانسیوں میں اکثر اچھا اثر دکھاتی ہے۔اس میں کھانسی کا دورہ انتہائی شدت سے ہوتا ہے۔چھاتی کے اندر سے کھڑ کھڑاہٹ کی آواز آتی ہے۔سینے میں درد اور سوئیاں چھنے کا احساس ہوتا ہے۔پاؤں کے تلوؤں میں بھی سوئیاں چھتی ہیں۔