ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 154
154 یہ درد انجائنا کے علاوہ معدے میں السر یا سوزش کی وجہ سے بھی ہوتا ہے۔دونوں صورتوں میں بسمتھ دوا ہوسکتی ہے۔جسمجھ میں بائیوکس کی طرح پر تشدد جنسی خوابوں کا رجحان ملتا ہے۔بسمتھ کے اسہال میں ضرور کوئی فاسد مادہ ایسا ہوتا ہے جو نیند کے دوران انتڑیوں سے خون میں مل کر دماغ پر اثر انداز ہوتا ہے اور پریشان خوا میں اس کے نتیجہ میں آتی ہیں۔مددگار دوائیں : آرسنک۔بیلا ڈونا۔کرئیوز وٹ دافع اثر دوائیں : نکس وامیکا۔کیمپسیکم طاقت : 30 سے 200 تک