ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 125 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 125

برائیٹا کارب 125 32 برائیٹا کارب BARYTA CARB برائیٹا کارب کی علامات کو بعض ہو میو پیتھ ایک ہی لفظ میں بیان کرتے ہیں یعنی Dwarfishness، اسے اردو میں بونا پن کہا جاسکتا ہے۔برائیٹا کارب کا بونا پن محض جسمانی نہیں بلکہ بسا اوقات پہنی بھی ہوتا ہے اور یہ دونوں کمزوریاں ساتھ ساتھ چلتی ہیں لیکن میں نے اپنے تجربہ میں ہمیشہ یہ دیکھا ہے کہ اگر صرف جسمانی لحاظ سے ہی بونا پن پایا جائے تو اس میں بھی برائیٹا کا رب بہت اچھا کام کرتی ہے اس لئے اسے خواہ مخواہ ذہنی علامات سے باندھ لینا درست نہیں ہے۔میں نے اچھے سمجھدار بونوں اور بہت ذہین مگر چھوٹے قد والوں کو برائیٹا کارب استعمال کروائی ہے۔اللہ کے فضل سے دونوں صورتوں میں بہت اچھا اثر دکھاتی ہے۔اس کے ساتھ اگر چھوٹی طاقت میں سلیشیا بھی دی جائے یعنی 6x میں اور ساتھ کلکیر یا فلور 6x ملالی جائے تو یہ قد بڑھانے کے لئے اکثر بہترین نسخہ ثابت ہوتا ہے۔وہ بونے جن کا ذہن بھی نشو ونما سے محروم ہو ان میں بھی تو یہ بہر حال کام کرتی ہے اس کے علاوہ وہ فالج جو پرانے ہو چکے ہوں ان پر بھی برائیٹا کا رب کا واضح اثر پڑتا ہے۔خصوصاً ٹائیفائیڈ اور پولیو کے چھوڑے ہوئے فالج کے بداثرات میں جہاں دوسری دوائیں بالکل ناکام ہو گئی ہوں وہاں سلفر یا رسٹاکس کے ساتھ برائیٹا کا رب کو باری باری دینا بعض دفعہ حیرت انگیز نتائج ظاہر کرتا ہے۔ہاں اگر ٹائیفائیڈ کے فالج کا اثر اعصابی نظام (Nerves System) پر ہو تو اس کا کوئی علاج اب تک معلوم نہیں ہو سکا۔ٹائیفائیڈ کا زہر اعصاب کو مار دیتا ہے اور موت کا علاج کوئی نہیں۔لیکن دیگر عضلاتی فالجوں میں جہاں اعصاب مر نہ گئے ہوں مگر کمزور پڑ چکے ہوں، خواہ وہ ٹائیفائیڈ کے زہر کے نتیجہ میں