ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 124
پیٹیشیا کر دوا دینی چاہئے تا کہ معاملہ آگے نہ بڑھ جائے۔124 پیشیا کے گلے کی خرابی میں یہ علامت پائی جاتی ہے کہ مائع چیز پینے میں وقت نہیں ہوتی لیکن ٹھوس غذا نگلنے میں دشواری ہوتی ہے۔مریض اگر کوشش کرے تو خوراک سانس کی نالی النے میں دشواری ہو میں چلی جاتی ہے۔پیشیا کی کئی بیماریوں میں فالجی کمزوری پائی جاتی ہے۔دراصل انتڑیوں میں اسی کمزوری کی وجہ سے اپھارہ بڑھتا ہے۔دواؤں کا بنیادی مزاج یاد رکھنا ضروری ہے۔بیٹیشیا کی ایک خاص علامت یہ ہے کہ اس میں پوری طرح فالج کا اثر ظاہر نہیں ہوتا ، صرف کوئی عضو کسی حد تک ماؤف ہو جاتا ہے اور زخموں کے گرد ایسا فالجی اثر ہوتا ہے جو احساس کو مدہم کر دیتا ہے اور درد محسوس نہیں ہوتا۔اگر اس خاص علامت کو یا در کھا جائے تو پیٹیشیا کا بروقت استعمال ہو سکے گا۔مددگار دوائیں برائیونیا۔آرسنک - آرنیکا۔پائیر وجینم سلفر ٹائیفائیڈ مینم طاقت : 30 سے 200 تک