ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 119
آرم میور 119 خوراک کھائی تھی مگر اس حمل میں بیٹی ہی پیدا ہوئی۔ہاں دوسرے حمل میں بیٹا پیدا ہوا۔پس بیٹی اور بیٹے کے معاملہ میں کوئی قاعدہ کلیہ پیش نہیں کیا جا سکتا۔اس دوا کے اثر کا میں نے بہت سے مریضوں میں بغور مطالعہ کیا ہے اور اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ یہ دوا کھانے سے بعض دفعہ حمل ٹھہرتا ہی نہیں لیکن اگر حمل ٹھہر جائے تو غالباً 80 فیصد یا اس سے زائد حاملہ عورتوں کے بیٹا پیدا ہو گا۔میرا یہ مشاہدہ صرف ان مریضوں کے تعلق میں نہیں جن کو میں براہ راست خود دوا دیتا ہوں بلکہ اب تو اس دوا کی شہرت عام ہو چکی ہے اور ہر سال مجھے بیسیوں ایسے خط ملتے ہیں جن میں اس کے غیر معمولی اثر کا ذکر ہوتا ہے۔مثلاً لاہور سے ایک خط میں ایک خاتون نے یہ لکھا کہ میری دیورانی، جٹھانی اور خود میرے ہاں کوئی بیٹا نہیں تھا۔ہم تینوں نے کتاب میں مندرج ہدایت کے مطابق یہ نسخہ استعمال کیا اور خدا کے فضل سے تینوں کے بیٹے ہی پیدا ہوئے۔طاقت : 30 سے CM تک