ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 113
آرم میٹ 113 ٹخنوں پر سب سے پہلے اثرات ظاہر ہوتے ہیں۔ایسی حالت میں اور بھی کئی دوائیں کام آ سکتی ہیں مگر ان کی معین علامتیں آرم مٹیلیکم سے الگ موجود ہونا ضروری ہے۔آرم میٹ میں شدید سر درد ہوتا ہے جس کے ساتھ یہ احساس ہوتا ہے کہ گویا ہوا چل رہی ہے۔سر درد کے دوران چہرہ سوج جاتا ہے اور کھچاؤ کی وجہ سے چہرے پر چمک سی آجاتی ہے۔آرم کے مریض میں سر کے بال جھڑنے کا رجحان بھی ملتا ہے جو گنجے پن پر منتج ہو جاتا ہے۔بال جھڑنے میں ایسڈ فاس کو بھی بہت شہرت حاصل ہے۔اگر کسی معین دوا کا علم نہ ہو سکے تو عمومی طور پر ایلو پیشیا(Alopecia) کا نسخہ [ میسی لینیم 200 + نیٹرم میور 30 + ٹیوکریم (Teucrium Marum) 30 + پکرک ایسڈ 30] بہت مفید ہے مگر یادر ہے کہ ایلو پیشیا چھوٹے چھوٹے گول دائروں میں بال جھڑنے کی بیماری کو کہتے ہیں لیکن اس نسخے کو میں نے عام گنجے پن پر بھی کامیابی سے استعمال کر کے دیکھا ہے، شرط یہ ہے کہ چہرے پر بھی اس بیماری سے دھدری جیسے نشان ظاہر ہوں۔اس وقت یہ نسخہ بہترین ثابت ہوتا ہے۔دیگر مزاجی علامتیں موجود ہوں تو گریفائٹس اور فاسفورس بھی گنجے پن میں بہت اچھا اثر دکھاتے ہیں۔ایک عمومی نسخہ نیٹرم میور اور میسی لینیم دوسو طاقت میں بھی آزمودہ ہے۔اس کے گنجے پن کا تعلق زیادہ تر سفلسی مادوں سے ہوتا ہے۔کتابوں میں زیر نظر دوا آرم میٹیلیکم کو بھی گنجے پن کے بہترین علاج کے طور پر بتلایا گیا ہے لیکن اگر مریض آرم مٹیلیکم کا ہو تو یہ اثر دکھائے گا ورنہ نہیں۔اس کے گنجے پن کا تعلق زیادہ تر دبے ہوئے سفلسی مادوں سے ہوتا ہے۔آرم میٹ کے اثر کو مزید بڑھانے کے لئے سیفیلینم ایک لاکھ طاقت میں دینی چاہئے اور دو مہینے کے بعد دہرانی چاہئے۔اگر فرق نہ پڑے تو آرم مٹیلیکم دیں اور اس کے بعد نیٹرم میور اور بیسی لینیم ملا کردیں۔آرم میٹ میں روشنی سے بہت زود حسی پائی جاتی ہے۔گیس لائٹ میں خصوصیت سے آنکھ کو تکلیف ہوتی ہے۔تیز شعلے دیکھنے سے گھبراہٹ ہوتی ہے۔آرم میٹ میں