ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 78 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 78

78 ارجنٹم نائیٹریکم علامت بھی ملتی ہے کہ نیچے سے اوپر کسی بلند عمارت کو دیکھنے سے بھی سخت خوفزدہ ہو جاتا ہے۔اسی طرح مریض اونچی چھت والے ہال میں جانے سے بھی ڈرتا ہے کہ کہیں چھت اس پر نہ گر جائے۔اکثر ہومیو پیتھ ڈاکٹروں نے اپنی کتب میں اس علامت کو زیادہ واضح نہیں کیا صرف یہی لکھا ہے کہ اونچی عمارتوں کو دیکھنے سے خوف آتا ہے اور مرگی کے حملہ کا خطرہ ہوتا ہے لیکن میں نے جن مریضوں کو قریب سے دیکھا اور ان کی علامات کا تجزیہ کیا تو واضح طور پر وہ علامات سامنے آئیں جنہیں میں بیان کر چکا ہوں۔ایسے مریض کو پل پر سے گزرتے ہوئے بھی خوف ہوتا ہے کہ کہیں میں دریا میں چھلانگ نہ لگا دوں۔جب مرض بہت بڑھ جائے تو پل سے گزرتے ہوئے چھلانگ لگانے کا جوش دل میں اٹھتا ہے۔ایسا مریض خوف سے کانپتا ہے اور کمزوری بھی محسوس کرتا ہے۔ارجنٹم نائیٹریکم میں کسی امتحان یا کسی اہم ملاقات سے پہلے خوف سے اسہال شروع ہو جاتے ہیں۔بعض لوگ ایسی کیفیت میں مضطرب ہو جاتے ہیں اور انہیں سخت غصہ آتا ہے۔ارجنٹم نائیٹریکم میں غیر معمولی ذہنی تھکان اور معدہ کی تیزابیت کی وجہ سے یادداشت متاثر ہوتی ہے۔ایک بیماری جو آرٹیر یوسکلر وسس (Arterio-Sclerosis) کہلاتی ہے یعنی دماغ کی طرف خون لے جانے والی شریانوں کا تنگ ہو جانا، اس میں ماضی قریب کے گزرے ہوئے واقعات بھول جاتے ہیں۔بعض دفعہ دماغ کی طرف خون لے جانے والی شریانوں میں وقتی صحیح بھی پیدا ہوتا ہے جس کی وجہ سے مریض سب کچھ بھول جاتا ہے۔اگر تشیع کار، خان زیادہ ہو جائے تو مریض مستقل طور پر یادداشت کھو بیٹھتا ہے۔اس کا معدے کی عارضی خرابی اور ذہنی تھکان سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ارجنٹم نائیٹریکم میں یہ علامتیں بھی ملتی ہیں مگر اس میں یادداشت کا کھو دینا اکثر مستقل علامت کے طور پر ظاہر ہوتا ہے۔اس بیماری میں الیو مینا بھی مفید دوا ہے۔اسے لمبے عرصہ تک استعمال کیا جائے تو فائدہ ہوگا۔ارجنٹم نائیٹر کیم میں دل کمزور ہو جاتا ہے اور اس میں کیو پرم اور کار بو انیمیلس کی