ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 71 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 71

71 21 ار جنم میٹیلیکم ARGENTUM METALLICUM (Metallic Silver) ار جانم مٹیلیکم چاندی کو کہتے ہیں۔چاندی دو دھات ہے جو عموماً خالص حالت میں جسم میں جذب نہیں ہوتی لیکن کچھ اور عناصر سے مل کر اس کے مرکبات جسم میں جذب ہو سکتے ہیں۔طب یونانی میں چاندی کے ورق طاقت کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں لیکن اصل چاندی جسم کا جزو نہیں بنتی۔آج کل تو سکہ کوٹ کر چاندی کے نام پر ورق بنائے جاتے ہیں جو صحت کے لئے سخت مضر ہوتے ہیں۔جہاں تک ہومیو پیتھک اثرات کا تعلق ہے ہر دھات جو جلد یا انتریوں کو مس کر رہی ہو نہایت لطیف ذرات کی صورت میں کچھ نہ کچھ مقدار جسم میں جذب ہوتی رہتی ہے جو جدید ترین آلات سے بھی معلوم نہیں کی جاسکتی۔ارجنٹم میٹیلیکم کا سب سے زیادہ اثر کرکری ہڈیوں پر ہوتا ہے یعنی وہ ہڈیاں جن میں لچک پائی جاتی ہے اور وہ بآسانی مڑ جاتی ہیں۔یہ ہڈیاں موٹی اور سخت ہونے لگتی ہیں، ناک کی ہڑی موٹی ہو جانے کے باعث سانس لینے میں دقت ہوتی ہے۔اسی طرح کان کی ہڈیوں میں چھوٹی چھوٹی گانٹھیں سی پڑ جاتی ہیں اور وہ سوج کر موٹی ہونے لگتی ہیں۔یہی علامتیں بڑھ کر ان ہڈیوں کے کینسر میں بھی تبدیل ہوسکتی ہیں۔ارجنٹم میٹیلیکم دماغ پر بہت گہرا اثر کرنے والی دوا ہے۔دماغ کے خلیے آہستہ آہستہ گھلنے لگتے ہیں اور بڑھاپے کی علامتیں وقت سے بہت پہلے ظاہر ہونے لگتی ہیں۔قوت فکر یہ کمزور ہونے لگتی ہے۔یہ کمزوری دماغ کے مرکزی حصہ سے شروع ہو کر رفتہ رفتہ جسم کے دوسرے اعضاء پر قبضہ کر لیتی ہے۔ہاتھ پاؤں مڑنے لگتے ہیں۔ذہنی صلاحیتیں