حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 723 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 723

673 پاکستان کے اخبارات نے بھی مختلف شماروں میں شائع کی۔اخبار تعمیر راولپنڈی نے لکھا۔احمدیہ فرقہ کے سربراہ مرزا ناصر احمد نے دنیا کے مسلمانوں اپیل کی ہے کہ وہ بنی نوع انسان کی بہبود کے لئے متحد ہو کر کام کریں۔آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلمان ایک انتہائی نازک دور سے گزر رہے ہیں اب وقت ہے کہ متحد و کر اس چیلنج کا مقابلہ کیا جائے۔احمد یہ فرقہ کے سربراہ نے تجویز کیا ہے کہ پاکستان کے مختلف فرقوں کا ایک مشترکہ اجلاس بلایا جانا چاہئے تاکہ مسلمانوں کی ترقی کے لئے کوئی مشترکہ پروگرام تیار کیا جا سکے ۹۱ اخبار جنگ کراچی نے لکھا:۔ہو et احمدیہ فرقہ کے سربراہ مرزا ناصر احمد نے تجویز پیش کی ہے کہ مسلمانوں کے مختلف فرقوں کو سات سال کی مدت کے لئے یہ طے کر لینا چاہئے کہ وہ آپس کے اختلافات بھلا کر دنیا میں اسلام کی تبلیغ کے لئے سر توڑ کوشش کریں گئے اور عبوری دور میں ایک دوسرے پر کسی قسم کی نکتہ چینی نہیں کریں گے ۹۲۰ وحدت اسلامی کے لئے حضور نے جماعت احمدیہ کو تحریک فرمائی کہ وہ مکہ کے روز ہونے والی عید الاضحیٰ کے مطابق ساری دنیا میں عید منائیں فرمایا :۔" آئندہ سے ساری دنیا میں تمام احمدی جماعتیں مکہ مکرمہ کے دن یہ عبید منایا کرے گی۔ہمارے دل اس بات کو پسند نہیں کرتے کہ ہم مکہ معظمہ میں عید الاضحیٰ کے موقع پر کی جانے والی قربانیوں سے پہلے قربانیاں دیں۔خدا کرے کہ وحدت اسلامی کی مہم میں ہماری یہ کوشش بار آور ہو ، ۹۳ اتحاد بین المسلمین کے سلسلہ میں حضور نے اسلامی ممالک کے سربراہوں کے مجوزہ اجلاس کی کامیابی کے لئے دعا کی تحریک فرمائی جو ۱۹۷۴ء کے آغاز میں منعقد ہوئی تھی۔