حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 681 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 681

631 لکھا ہے کہ ایک عرب گھوڑا ۹۰۰ میل تک بغیر پانی پئے چلتا چلا گیا۔۲۸ گیا۔۔۔۔۔۔چستی اور جفاکشی کا سبق حضرت خلیفہ المسیح الثالث " نے گھوڑوں کی افزائش سے یہ نتیجہ نکالا کہ عربی النسل گھوڑوں کی خوراک کم ہونے سے ان میں چستی اور جفاکشی باقی گھوڑوں کی نسبت زیادہ ہے اس لئے انسان کو بھی کم خوری کی عادت ڈالنی چاہئے تاکہ وہ صحت مند اور چاک و چوبند رہ سکے۔حضور نے اس سلسلہ میں فرمایا :۔فرمایا :- " آنحضرت میں یہ بھی فرمایا کرتے تھے کہ مومن کو کم کھانا چاہئے اور پر خوری سے بچنا چاہئے۔اگر ہماری قوم حضور میل کے اس ارشاد پر عمل پیرا ہو جائے تو علاوہ اعلیٰ صحت کے ملک سے غذائی قلت بھی جاتی رہے گی اور عوام کو اکثر بیماریوں سے نجات بھی مل جائے گی۔ہمارے احمدیوں کو پر خوری سے اجتناب کرنا چاہئے اور ملک میں ایسی تحریک شروع کرنی چاہئے کہ یہ بات عوام کے ذہن نشین کرائی جائے کہ زیادہ کھانے سے نقصان ہی ہوتا ہے اپنی صحت کا بھی اور قومی معیشت کا بھی ۲۹ et کم کھانے سے بدن میں چستی اور جفاکشی کی عادت پیدا ہوتی ہے چنانچہ دیکھا گیا ہے کہ عربی النسل گھوڑوں کی خوراک دوسرے گھوڑوں کی نسبت بہت ہی کم ہے لیکن ان میں چستی اور جفاکشی دوسرے گھوڑوں کی نسبت کہیں زیادہ ہے۔