حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 667 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 667

617۔خواہش کے مد نظر میں ان کے لئے یہ سہولت پیش کر دیتا ہوں کہ ایسے خاندان کے سارے بچے مل کر ایک اٹھنی ماہوار اس تحریک (وقف جدید) میں دیں۔اس طرح اس خاندان کے سارے بھائی اور بہنیں ثواب میں شریک ہو جائیں کہ ذیلی تنظیموں کی طرف سے حضرت خلیفہ المسیح الثالث” کے زمانے میں حضور کی اجازت سے جو مالی تحریکات جاری ہوئیں ان میں سے انصار اللہ کے گیسٹ ہاؤس کے لئے مالی تحریک اور اس رقم سے گیسٹ ہاؤس کا تعمیر ہونا خدام الاحمدیہ کے گیسٹ ہاؤس کے لئے مالی تحریک اور اس رقم سے گیسٹ ہاؤس کا تعمیر ہونا خدام الاحمدیہ کی تعمیر ہال (دفتر دوم) کی تحریک اور محمود ہال کی چھت کی تبدیلی اور محمود ہال میں مختلف ضروری کاموں کا ہونا لجنہ اماء اللہ کی طرف سے بیرکس اور لجنہ ہال کے لئے تحریک اور ۱۹۷۱ء کے جنگی قیدیوں کے لئے گرم کپڑوں اور رضائیوں کی تیاری اور سپلائی لجنہ اماء اللہ کی طرف سے اشاعت قرآن کے لئے دس لاکھ روپے کی فراہمی خدام الاحمدیہ بیرون پاکستان کا جنوبی امریکہ اور اٹلی میں مساجد بنانے کے لئے روپیہ فراہم کرنا اس کے علاوہ حضور نے صد سالہ جوبلی جلسہ کے لئے دیگوں کی تحریک فرمائی اور نومبر ۱۹۸۱ء میں جمعہ کی نماز میں ایک سجدہ میں عطیہ جات دینے والوں کے لئے خاص دعا کرائی۔غلبہ اسلام کی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے روحانی پروگرام غلبہ اسلام کی عظیم الشان مہم کو سر کرنے کے لئے جہاں حضور نے جماعت کے لئے کئی توسیعی منصوبے بنائے اور مالی تحریکات جاری فرمائیں اور جماعت کی تربیت کے لئے