حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 640
589 فرمایا :- ” صد سالہ احمد یہ جوبلی کی غیر معمولی اہمیت۔۔یہ ایک عظیم مہم ہے جو آسمانوں سے چلائی گئی ہے۔یہ ایک ایسی تحریک ہے جس کا انسان تصور بھی نہیں کر سکتا۔نہ احمدیت کے باہر کوئی اس کا تصور کر سکتا ہے اور نہ احمدیت کے اندر خدا تعالیٰ کے حکم کے بغیر اس کا تصور کر سکتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے ایک عظیم منصوبہ بنایا اور اس نے جماعت احمد یہ جیسی کمزور جماعت کو کھڑا کر کے کہا کہ میں تجھ سے یہ کام لوں گا غلبہ اسلام کا یہ منصوبہ اتنا بڑا منصوبہ ہے کہ نوع انسانی میں اتنا بڑا اور کوئی منصوبہ نہیں ہے، اس لحاظ سے کہ حضرت نبی اکرم منی کے ذریعہ نوع انسانی کے لئے جن برکات کا سامان پیدا کیا گیا تھا ان برکات کو ہر فرد بشر تک پہنچانا ہے اور کامیابی کے ساتھ ان کے دلوں کو جیتنا ہے یعنی یہ وہ منصوبہ ہے جس کی ابتداء محمد رسول اللہ صلی نام کے مبارک وجود سے ہوئی اور جس کی انتہاء بھی آپ کی قوت قدسیہ اور روحانی برکات کے ساتھ مہدی موعود کے ذریعہ مقدر ہے۔پس یہ ایک بہت بڑا منصوبہ ہے جو دنیا میں تبلیغ اسلام اور اشاعت قرآن کے لئے جاری کیا گیا ہے۔بظاہر یہ ناممکن ہے لیکن خدا نے آج آسمانوں پر یہی فیصلہ کیا ہے کہ اس کی تقدیر سے یہ بات بظاہر ناممکن ہونے کے باوجود بھی ممکن ہو جائے اور دنیا کے دل خدا اور اس کے رسول میک کے لئے بیت لئے جائیں گ۔۔۔پہلی صدی بنیادوں کو مضبوط کرنے کے لئے ہے اور دوسری صدی غلبہ اسلام کی صدی ہے اب یہ صدی اور آئندہ آنے والی صدیاں مهدی موعود کی صدیاں ہیں۔کسی اور نے آکر نئے سرے سے اشاعت اسلام کے کام نہیں سنبھالئے۔یہ مہدی ہی ہے جو اسلام کی اس نشاۃ " Ar