حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 617 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 617

566 جو پروجیکٹر پر دکھائی جائیں اور آپ کو پتہ لگے کہ احمدیت کتنی ترقی کر رہی ہے۔۔۔۔۔۔وفود کے قومی جھنڈے بھی لہرائے جائیں۔۔۔۔۔۔۔اتحاد کے قیام کے لئے دو ورقہ اشتہارات کی بھی اشد ضرورت ہے کیونکہ اندرون ملک بھی اتحاد ضروری ہے۔ملک کے اندر دو ورقہ اشتہارات کی کثرت سے اشاعت اور اس کے لئے چھوٹے پریس قائم کرنا۔اور اس منصوبہ کی جو آخری بات کہنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ امت محمدیہ فرقے فرقے میں بٹ گئی ہے۔۔۔۔لیکن جہاں تک عقیدہ کا سوال ہے اور زبان سے اقرار کا تعلق ہے ہم سب خدائے واحد دیگانہ پر ایمان لانے والے ہیں۔ہم محمد م کا کلمہ پڑھتے ہیں۔ہم لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مَحَمَّدٌ رَسُولُ اللهِ کہنے والے ہیں۔محمد رسول اللہ کو خاتم النبین مانتے ہیں۔ہر فرقہ خاتم النبین کے معنے مختلف کر جائے گا لیکن کوئی شخص کھڑے ہو کر یہ نہیں کہہ سکتا کہ وہ محمد رسول اللہ عالم کو خاتم البنين نہیں مانتا۔خاتم النبین کے عقیدہ میں ہم سب متحد ہیں۔سارے فرقے قرآن کریم کی عظمت کا اقرار کم از کم زبان سے تو کرتے ہیں۔۔۔۔یہ ہمارا مشترکہ عقیدہ ہے۔ہم قرآن کریم کو ایک کامل اور مکمل کتاب مانتے ہیں۔یہی ہمارے سب فرقوں کا عقیدہ ہے۔تمام فرقے قرآن کریم کو قیامت تک کے لئے کامل ہدایت نامہ سمجھتے ہیں۔پس اس سولہ سال کے عرصہ میں ہم اسلام کے تمام فرقوں کو بڑی شدت کے ساتھ ، نہایت عاجزی کے ساتھ بڑے پیار کے ساتھ بڑی ہمدردی کے ساتھ اور غم خواری کے ساتھ یہ پیغام دیتے ہیں اور دیتے گے کہ جن باتوں میں ہم متحد ہیں ان میں اتحاد عمل بھی کرو اور اسلام سے باہر کی دنیا میں توحید خالص کے پھیلانے اور محمد مسلم کی عظمت کو منوانے اور قرآن کریم کی شان کے اظہار کے لئے اکٹھے ہو کر کوشش کرو اور باہر جا کر آپس میں نہ لڑو تاکہ اسلام کو فائدہ پہنچے۔پھر رہیں