حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 615 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 615

564 مقصد تھا۔ساری ملتیں مٹ جائیں گی سوائے ملت اسلامیہ کے۔قرآن کریم نے بتایا ہے کہ آنحضرت میم کے ذریعہ یہ کام ہو گا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے صرف یہ کہا۔۔۔۔۔کہ نبی اکرم میر نے دنیا میں جو کام کرنے ہیں ان کاموں کا عرصہ قیامت تک پھیلا ہوا ہے، کچھ پہلی صدی میں ہوئے کچھ دوسری صدی میں ہوئے اور کچھ پندرھویں میں ہوں گے۔اگر قیامت تک کے کام پہلی صدی میں ہو جاتے تو باقی دنیا کیا کرتی۔اللہ تعالیٰ نے ہر صدی کے لئے کچھ نہ کچھ کام رکھے ہوئے ہیں۔اب یہ کام کہ نوع انسانی محمد رسول اللہ مال کے فیوض اور برکات سے ایک خاندان بن جائے ، یہ ذمہ داری پیشگوئیوں کے مطابق مسیح موعود علیہ السلام کے سپرد کی گئی ہے کیونکہ یہ ایک آخری کام ہے۔پھر جب اسلام کا کامل طور پر غلبہ ہو جائے گا تو پھر۔۔۔۔۔بیرونی محاذ کی جنگ ختم ہو جائے گی۔۔۔۔لیکن تربیت کا جو اندرونی محاذ ہے اس پر تو انسان جب تک زندہ ہے جنگ جاری رہے گی۔رہے گی۔۔۔۔دنیا کو امت واحدہ بنانے کے لئے تدابیر کرنی چاہئیں، دعا کرنی چاہئے۔چنانچہ وہ تدابیر جو اس وقت تک میرے ذہن میں آچکی ہیں وہ یہ ہیں۔اول دنیا میں ٹیلیفون کے علاوہ ایک طریق ٹیلیکس کا ہے۔۔۔۔۔ساری دنیا کے ممالک جہاں اس وقت تک جماعت احمدیہ مضبوط ہو چکی ہے، ان کا آپس میں ٹیلیکس کے ذریعہ باہمی تعلق قائم ہو جانا چاہئے۔۔۔اس سلسلہ انگلستان۔میں دوسری بات جو میرے دماغ میں آئی وہ بھی جماعت احمدیہ ا نے شروع کی ہے اور میں نے اس کا نام رکھ دیا ہے۔World Bilal Radio Amateur Club آزاد ملکوں نے اجازت دے رکھی ہے کہ جو شخص چاہے اور دلچپسی رکھتا ہو وہ ایک خاص قسم کی ریڈیائی لہروں پر پیغام نشر کر سکتا ہے اور اس پر وہ ایک دوسرے سے ملاپ کرتے ہیں، دوستیاں کرتے ہیں ، آپس