حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 576
525 فضل عمر فاؤنڈیشن کی خدمات کے ذکر میں لکھا۔بیرونی ممالک سے جو وفود جلسہ سالانہ میں شریک ہوتے ہیں ان کے اراکین جلسہ سالانہ کے دوران ہونے والی تقاریر کو جو اردو میں وتی ہیں ، اردو زبان سے ناواقف ہونے کی وجہ سے سمجھ نہیں سکتے تھے۔سیدنا حضرت حضرت خلیفۃ المسیح الثالث " نے اس خواہش کا اظہار فرمایا کہ ان کے لئے انگریزی اور انڈونیشین زبانوں میں تقاریر کا ساتھ ہو کے ساتھ ترجمہ سنانے کا انتظام کیا جائے۔فضل عمر فاؤنڈیشن نے حضور کی اس منشاء کو پورا کرنے کے لئے ضروری آلات ماہر انجینئروں ( محترم ملک لال خان صاحب اور محترم منیر احمد صاحب فرخ اسلام آباد کے ذریعے تیار کروائے اور ان مشینوں کو چلانے والی ٹیموں کا بھی انہی ماہرین کے ذریعے انتظام کرایا۔چنانچہ جلسہ سالانہ ۱۹۸۰ء سے مذکورہ ہر دو زبانوں میں جلسہ گاہ مردانہ اور زنانہ ہر دو میں ترجمہ سنانے کا انتظام ہوتا ہے" (۷) لٹریری کمیٹی JA فضل عمر فاؤنڈیشن کے تحت ایک لٹریری کمیٹی قائم کی گئی جو جماعت کی علمی ترقی کے لئے تجاویز پیش کرتی ہے۔اس کمیٹی کی ایک تجویز کے مطابق لندن کے انڈیا آفس کے مواد پر ریسرچ کروائی گئی۔۱۹۔(۸) متفرق مصارف اس فنڈ کے متفرق مصارف درج ذیل ہیں۔اعلیٰ سائنسی تعلیم کے لئے وظائف کی فراہمی جلوس جامعہ احمدیہ کے لئے ۸۰ (اسی) ہزار روپے کی لاگت سے فوٹوسٹیٹ مشین فرانسیسی ترجمہ قرآن کے لئے معاونت بعض دیگر جماعتی ضروریات میں معاونت۔