حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 506 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 506

453 منصوبوں کے علاوہ مختلف پیرایہ میں ہر احمدی گھرانہ ، نظام جماعت امراء اضلاع ، موصیان انصار الله لجنہ اماء الله خدام الاحمدیہ ، غرضیکہ ہر ایک کو متوجہ فرمایا اور اس بارہ میں عظیم الشان جدوجہد فرمائی اور کئی اقدامات اٹھائے۔چنانچہ قرآن کریم سکھانے کے سلسلہ میں حضور نے جو اقدامات اٹھائے ان میں سے ایک کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا :۔"ہمیں چاہئے کہ انفرادی اور اجتماعی طور پر ہمیشہ اللہ تعالیٰ کی صفات سے برکات حاصل کرنے کی کوشش کرتے رہیں جن میں سے ایک یہ ہے کہ ہم اپنی کوشش اپنی جدوجہد اور مجاہدات کو کمال تک پہنچائیں اور جو منصوبہ قرآن کریم کو سیکھنے سکھانے کا جماعت میں جاری کیا گیا ہے اس سے غفلت نہ برتیں۔اس موقع پر میں ان عزیزوں اور بھائیوں سے بھی اپیل کرنا چاہتا ہوں جن کا مختلف درسگاہوں سے طالب علم یا استاد کا ہے کہ اپنی چھٹیوں میں سے اگر آپ دو ہفتے تک قرآن کریم کو پڑھانے کے لئے وقف کریں تو یقیناً اللہ تعالی آپ پر اپنی برکات نازل تعلق۔ee فرمائے گا۔۱۴ اسی طرح فرمایا :- " بعض ایسے پیشے والے ہیں جن کو ان دنوں چھٹیاں ہوتی ہیں مثلاً بعض عدالتیں بند ہو جاتی ہیں وہاں جو احمدی وکیل وکالت کا کام کرتے ہیں وہ بھی اپنی زندگی کے چند ایام اشاعت علوم قرآنی کے لئے وقف کر هل سکتے ہیں » ۱۵ اس بارے میں ذکر ہو چکا ہے کہ حضرت خلیفہ المسیح الثالث" نے تعلیم القرآن اور وقف عارضی کی تحریکوں کو موصی صاحبان کی تنظیم کے ساتھ ملحق فرما کر قرآن کریم سیکھنے سکھانے کی ذمہ داری ان کے سپرد فرما دی تھی حضور نے فرمایا:۔" تیسری ذمہ داری آج میں ہر اس موصی پر جو قرآن کریم جانتا ہے ڈالنا چاہتا ہوں کہ وہ ایسے دوستوں کو قرآن کریم پڑھائے جو قرآن کریم