حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 494
441 تعلیم و اشاعت قرآن عظیم کے بارے میں ایک عظیم الشان کشف حضرت خلیفہ المسیح الثالث" کی سیرت و سوانح کا ایک نمایاں پہلو قرآن عظیم کی تعلیم خدمت اور اشاعت کے لئے مقدور بھر جد وجہد ہے۔اس سلسلہ میں ه تعلیم القرآن خدمت قرآن اور اشاعت قرآن کے عناوین کے تحت حضرت صاحب کی مساعی جمیلہ کا مختصراً تذکرہ کیا جا رہا ہے۔چونکہ تعلیم و اشاعت قرآن کا خلافت ثالثہ کے ساتھ ایک گہرا تعلق تھا اس لئے حضرت خلیفہ المسیح الثالث نے قرآن کریم سیکھنے سکھانے کے منصوبے کا جب آغاز فرمایا تو ایک عظیم الشان کشف کے ذریعے اللہ تعالیٰ نے حضور کو تعلیم قرآن کریم کے بارہ میں ایک زبر دست بشارت دی جس کا ذکر کرتے ہوئے خطبہ جمعہ ۵۔اگست ۱۹۶۶ء میں حضور نے فرمایا :۔پانچ ہفتے کی بات ہے۔۔۔ایک دن جب میری آنکھ کھلی تو میں بہت دعاؤں میں مصروف تھا۔اس وقت عالم بیداری میں میں نے دیکھا کہ جس طرح بجلی چمکتی ہے اور زمین کو ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک روشن کر دیتی ہے اسی طرح ایک نور ظاہر ہوا اور اس نے زمین کے ایک کنارے سے لے کر دوسرے کنارے تک ڈھانپ لیا۔پھر میں نے دیکھا کہ اس نور کا ایک حصہ جیسے جمع ہو رہا ہے پھر اس نے الفاظ کا